بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

ان کادورۂ پاکستان نئی دہلی کی جانب سے ایک اہم فیصلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-16
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

نئی دہلی//
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ایک اجلاس میں شرکت کیلئے منگل کو اسلام آباد پہنچ گئے۔
نور خان ایئربیس پر سینئر پاکستانی عہدیداروں نے جئے شنکر کا استقبال کیا۔
تقریباً نو سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر اور پاکستان سے پیدا ہونے والی سرحد پار دہشت گردی پر دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔
پاکستان کا دورہ کرنے والی آخری بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج تھیں۔ وہ دسمبر ۲۰۱۵ میں افغانستان کے بارے میں ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے اسلام آباد گئی تھیں۔
اس سے قبل بھارت نے کہا تھا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مختلف میکانزم میں فعال طور پر مصروف ہے۔
پاکستان ۱۵؍اور ۱۶؍اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت (سی ایچ جی) کے دو روزہ سربراہ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سی ایچ جی اجلاس ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس میں تنظیم کے تجارتی اور اقتصادی ایجنڈے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم کے فارمیٹ میں فعال طور پر مصروف ہے ، جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے اندر مختلف میکانزم اور اقدامات شامل ہیں۔
شام کو جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مندوبین کے استقبال کیلئے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیہ میں شرکت کی‘جس دوران جئے شنکر اور شریف نے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا اور بہت مختصر بات چیت کی۔
دونوں فریق پہلے ہی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر جئے شنکر اور ان کے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے درمیان کسی بھی دوطرفہ بات چیت سے انکار کر چکے ہیں۔
جئے شنکر کا دورہ پاکستان اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسے نئی دہلی کی جانب سے ایک اہم فیصلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ایک تقریب سے اپنے حالیہ خطاب میں جئے شنکر نے کہا کہ کسی بھی پڑوسی کی طرح ہندوستان بھی یقینی طور پر پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔لیکن یہ سرحد پار دہشت گردی کو نظر انداز کرنے اور خواہش مند سوچ میں ملوث ہونے سے نہیں ہو سکتا۔
سینئر وزیر کو بھیجنے کے فیصلے کو شنگھائی تعاون تنظیم سے ہندوستان کی وابستگی کے اظہار کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مہاراشٹر میں۲۰نومبر‘ جھارکھنڈ میں۱۳؍اور۲۰نومبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے :سی ای او

Next Post

رشید کی ضمانت میں توسیع:ایک ہی قانون سب پر لاگو ہونے دیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون

رشید کی ضمانت میں توسیع:ایک ہی قانون سب پر لاگو ہونے دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.