جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجناتھ سنگھ نے شمالی کشمیر کے اوڑی میں39.27 کلو میٹر طویل مہرا- باز روڈ کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-13
in اہم ترین
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر/۱۲؍اکتوبر
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتے کو بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے جن۷۵انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کا ورچول افتتاح کیا ان میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے اوڑی قصبے کا بھی ایک اہم روڈ شامل ہے ۔
وزیر دفاع نے۲۷ء۳۹کلو میٹر طویل مہرا، باز روڈ جو لائن آف کنٹرول کے نزدیک علاقوں سے ملتا ہے ، کو قوم کے نام وقف کر دیا۔
مہرا،باز روڈ ہندوستانی فوج اور مقامی باشندوں دونوں کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے ۔
حکام نے کہاکہ ایل او سی میں دور دراز علاقوں کو جوڑنے والے واحد راستے کے طور پر یہ سال بھر کی رسائی کویقینی بنائے گا اور فوجیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو سفر میں کم وقت صرف ہوگا۔
بارڈر روڈز ٹاسک فورس (بی آر ٹی ایف) کے کمانڈر امیا شریواستو نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سڑک کی تکمیل سے فوجیوں کی نقل و حرکت اور شہریوں تک رسائی میں نمایاں طور پر آسانی ہوگی۔
شریواستو نے کہاکہ برف باری کے دوران اکثر یہ علاقے کٹ کر رہ جاتے ہیں لیکن سڑک کی تکمیل سے اب سردی کے ایام میں بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ان کے مطابق یہ علاقہ برف باری کے دوران طویل عرصے تک منقطع رہتا ہے ، سڑک اور پل کی تعمیر فوجیوں اور عام لوگوں کو آسانی ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ سڑک دریائے جہلم پر ایک بڑے ۷۴فٹ پل کو عبور کرنے کے بعد سری نگر بارہ مولہ ، اوڑی راستے پر واقع مہرا سے شروع ہوتی ہے ، دشوار گزار علاقہ بشمول پر خطر پہاڑی راستوں کی وجہ سے تعمیر کے دوران بی آر او کو چیلنجوں کا سامنا کرناپڑا ۔انہوں نے کہاکہ اس راستے پر دو بڑے پل بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔
آر سی سی کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹننٹ کرنل اروند نے کہاکہ مختصر وقت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ایک چیلنج تھا۔
اس سڑک کی تعمیر سے قومی دفاعی صلاحیتوں کو تقوعیت ملے گی اور مقامی لوگوں کو بھی اب سردی کے ایام کے دوران مشکلات کاسامنا کرنے پر مجبور نہیں ہونا پڑے گا۔
اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ کپواڑہ ضلع میں ایک اونچی پہاڑی درہ توتماری گلی کو جوڑنے والی دس کلومیٹر طویل سڑک کا بھی وزیر دفاع نے افتتاح کیا ہے ۔
یہ سڑک اپنے دشوار گزار علاقے کے پیش نظر اہمیت رکھتی ہے ، پروجیکٹ بیکن کے۹۹آر سی سی کے ذریعے تعمیر کی گئی یہ شاہراہ فوجیوں کو اگلی چوکیوں تک رسد پہنچانے میں معاون ثابت ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگر اللہ نے چاہا تو بدھوار کو حلف برداری کی تقریب ہوگی:عمر عبداللہ

Next Post

عدالت عظمیٰ کا ایل جی کے 5 ممبران اسمبلی کو نامزد کرنے کے اختیار کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت سے انکار 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

عدالت عظمیٰ کا ایل جی کے 5 ممبران اسمبلی کو نامزد کرنے کے اختیار کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت سے انکار 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.