منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عمرعبداللہ کا حکومت بنانے کا دعویٰ پیش

ایل جی سنہا سے ملاقات کے بعد کہا کہ حلف برداری ممکنہ طور پر بدھ کو ہو سکتی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-12
in اہم ترین
A A
ایل جی سے ملاقات:عمر نے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

’ہماری حکومت میں جموں کشمیر کا کوئی علاقہ نظر انداز نہیں ہو گا ‘کانگریس نے کوئی مطالبہ نہیں کیا ‘
سرینگر//(ندائے مشرق خبر)
نیشنل کانفرنس کی قانون ساز پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے آج شام جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا ہے ۔
توقع کی جا رہی ہے کہ عمرعبداللہ کی قیادت میں نئی حکومت ‘ جس میں کانگریس بھی شامل ہو گی‘ بدھ کو حلف لے سکتی ہے۔
سنہا سے ملاقات کے بعد عمرعبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا’’میں نے ایل جی صاحب سے ملاقات کی اور کانگریس، سی پی ایم، عام آدمی پارٹی اور آزاد امیدواروں سے ملنے والے حمایتی خطوط سونپے‘‘۔
عمرنے کہا’’میں نے ان سے درخواست کی کہ وہ حلف برداری کی تقریب کیلئے ایک تاریخ طے کریں تاکہ حکومت کام کرنا شروع کرسکے‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل عمل ہوگا کیونکہ یہاں مرکز کی حکمرانی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’ ایل جی دستاویزات کو پہلے راشٹرپتی بھون اور پھر وزارت داخلہ کو بھیجیں گے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ اس میں دو سے تین دن لگیں گے۔ لہٰذا اگر یہ منگل سے پہلے ہوتا ہے تو ہم بدھ کو حلف برداری کی تقریب منعقد کریں گے‘‘۔
حلف برداری کی تقریب میں انڈیا ایلائنس کے لیڈروں کو مدعو کئے جانے کے بارے میں ایک سوال پر عمر عبداللہ نے کہا’’یہ آپ فاروق صاحب سے پوچھ لیجئے ۔ وہ انڈیا ایلائنس کے لیڈر ہیں ۔دعوت نامہ ان کی طرف سے جائے گا۔ مجھے ذاتی طور پر جنہیں بلانا ہو گا میں انہیں بلاؤں گا ۔ فی الحال حلف برداری کی تیاریاں ہو رہی ہیں ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ حکومت میں شامل ہونے سے پہلے کانگریس نے این سی قیادت سے کوئی مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا’’کانگریس کی طرف سے کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ ان کی طرف سے ہمیں حمایتی خط ملا ۔ ہم میں مشاورت بھی ہو ئی کیونکہ ہم مل کر حکومت بنا رہے ہیں ۔ہمیں جو اندرونی باتیں کرنی تھیں وہ ہم نے کیں‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ سبھی آزاد امید وار این سی میں شمولیت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آیک آدھ کو چھوڑ کر‘ جو آزاد امیدوار ہم سے جڑ رہے ہیں وہ پہلے بھی ہم سے جڑے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایلائنس میں ٹکٹوں کی تقسیم کی وجہ سے انہیں ٹکٹ نہیں ملا تھا اس لئے انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایک آزاد امیدوار اس لئے جڑ رہے ہیں کیوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے علاقوں میں تعمیر و ترقی کے کام ہوں ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت میں کسی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا ’’ہم جموں کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا ۔ لیکن یہ ہم پر چھوڑ دیجئے کہ ہمیں کس علاقے سے کس کو لینا ہے ۔اس کا اعلان میڈیا کے ذڑیعے نہیں کیا جائیگا ۔ میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ ہم کسی علاقے کو نظر انداز نہیں کریں گے ‘‘۔
اس سے پہلے جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے جمعہ کو کہا کہ پارٹی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حکومت بنانے کیلئے آج شام نیشنل کانفرنس کو حمایت کا خط دیا۔
قرہ نے یہ بھی کہا کہ فی الحال ان کا کوئی مطالبہ نہیں ہے اور حکومت بننے کے بعد وہ اپنے مطالبات پیش کریں گے۔انہوں نے کہا’’ہم نے اپنی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد آج شام نیشنل کانفرنس کو حمایت کا خط دیا‘‘۔
قبل ازیں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ کانگریس سے حمایت کے خط کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد وہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مل کر حکومت کی تشکیل کا دعویٰ پیش کریں گے۔
نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لڑنے کیلئے قبل از انتخاب اتحاد کیا تھا۔ نیشنل کانفرنس نے ۴۲، کانگریس نے ۶، جبکہ آزاد امیدواروں کے طور پر انتخابات جیتنے والے چار ارکان کے علاوہ ڈوڈہ اسمبلی حلقے سے منتخب ہونے والے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی نے بھی نیشنل کانفرنس کی حمایت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سنہا کی زیر قیادت پولیس بھرتی کے نئے رہنما خطوط متعارف

Next Post

تقرریوں سے متعلق نئے احکامات آنے والی اسمبلی اور کابینہ کو کمزور کر رہے ہیں: تاریگامی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
جموں میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں آل پارٹی میٹنگ

تقرریوں سے متعلق نئے احکامات آنے والی اسمبلی اور کابینہ کو کمزور کر رہے ہیں: تاریگامی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.