ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کولگام میں بینک منیجر کے بعد چاڈورہ میں غیر مقامی مزدور ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-03
in اہم ترین
A A
کولگام میں بینک منیجر کے بعد چاڈورہ میں غیر مقامی مزدور ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سری نگر//
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں جمعرات کو مشتبہ ملی ٹنٹوں کی فائرنگ سے ایک غیر مقامی مزدور ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
اس سے پہلے جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں مشتبہ ملی ٹنٹوں نے راجستھان کے ایک بینک منیجر کو گولی مار کر ہلاک کیا ۔
پولیس کے ترجمان نے کہا’’دہشت گردوں نے بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے والے ۲ مزدوروں پر فائرنگ کی۔ دونوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک دم توڑ گیا‘‘۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کو فوری طور پر علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، زخمیوں میں سے ایک، جس کی شناخت بہار کے دل خوش کے نام سے ہوئی ہے ‘دم توڑ گیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ڈاکٹر کنولجیت سنگھ نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو تصدیق کی کہ غیر مقامی لوگوں میں سے ایک کی موت ہوگئی۔ اس نے بتایا کہ مقتول اینٹوں کے بھٹے پر بطور مزدور کام کرتا تھا۔
حملے کے فوراً بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
یہ حملہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں راجستھان کے ایک بینک ملازم کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے آرہ علاقے میں جمعرات کی صبح جنگجوؤں نے علاقائی دیہاتی بینک کے ایک برانچ منیجر پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی بینک منیجر کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال کولگام پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی منجیر کی شناخت وجے کمار ساکن ہنو مان گڑھ راجستھان کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا واقعہ رونما ہونے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
بتادیں کہ یہ واقعہ اسی ضلعے میں سانبہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ٹیچر کی ہلاکت کے دو روز بعد پیش آیا ہے ۔
بدھ کی شام شوپیاں کے چڈ رن کیگام علاقے میں مشتبہ ملی ٹنٹوں نے فاروق احمد نامی ایک شخص کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیڈو شوپیاں میں فوج کو کرائے پر دی گئی نجی

Next Post

دہلی میں کشمیر پر مشاورت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا

دہلی میں کشمیر پر مشاورت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.