کولمبو// سری لنکا کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اپل تھرنگا کے خلاف 8 اکتوبر کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق ماتلے ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ کا تعلق میچ فکسنگ کیس سے ہے۔ جس میں کینڈی میں منعقد ہونے والا لیجنڈز لیگ ٹورنامنٹ بھی شامل ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تھرنگا اس وقت امریکہ میں ہیں جہاں وہ ایک فرنچائز کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔