ملتان// جو روٹ پاکستان کے ساتھ کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں 77 رنز بنا کر انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
روٹ ہم وطن سابق کپتان سر ایلسٹر کک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انگلینڈ کے لیے اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
روٹ نے پاکستان کے خلاف ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن 71 رنز بنا کر کک کے 12,472 ٹیسٹ رنز کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا۔
33 سالہ روٹ اپنا 147 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کک سے 14 ٹیسٹ کم کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا اور اب وہ آل ٹائم فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
انہوں نے 2012 میں ناگپور میں ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اس کے بعد سے اب تک 34 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کر چکے ہیں جن کا سب سے زیادہ سکور پاکستان کے خلاف 254 رنز ہے۔
200 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے بھارت کے عظیم بلے باز سچن تنڈولکر 15 ہزار 921 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں لیکن اگر روٹ آئندہ چند سالوں میں اسی طرح کا مظاہرہ کرتے رہے تو وہ یہ ہندسہ عبور کر سکتے ہیں۔
ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں تیسرے روز سابق انگلش ٹیسٹ کپتان جو روٹ 35 ویں سینچری بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے برطانوی بلے باز بن گئے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ کرکٹ میں جو روٹ نے اس اننگز کے دوران انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے بیٹس مین کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ان سے پہلے یہ ریکارڈ بائیں ہاتھ کے بیٹس مین الیسٹرا کک کے نام تھا۔
الیسٹرا کک نے انگلینڈ کے لیے 2006ء سے 2018ء کے دوران 161 ٹیسٹ کی 291 اننگز میں 12472 رنز 45.35 کی اوسط سے بنائے تھے، جن میں الیسٹرا کک کی 33 سینچریاں اور 57 نصف سینچریاں شامل تھیں۔