چنئی// فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا ہے کہ فضائیہ کو قومی مفادات کو چیلنج کرنے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
موجودہ عالمی سلامتی کی صورتحال مسلسل بدل رہی ہے اور دنیا کے مختلف حصوں میں جاری تنازعات نے ایک مضبوط اور قابل فضائیہ کی ضرورت پر زور دیا ہے ، ائیر چیف نے یہاں تمبرم ایئر فورس اسٹیشن میں فضائیہ کے 92ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید اور ‘آؤٹ آف دی باکس’ سوچ کو اپنانا آج کے ملٹی ڈومین ماحول میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔
ایئر چیف مارشل سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ یوم فضائیہ 2024 کا تھیم، ‘‘ہندوستانی فضائیہ: قابل، بااختیار، خود انحصاری’’ ہندوستانی فضائیہ کی امنگوں کا مکمل خلاصہ کرتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ "گزشتہ برسوں میں ہم بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ زیادہ طاقتور ہو گئے ہیں اور سسٹمز اور ہتھیاروں کے استعمال کی نئی سطحیں حاصل کر چکے ہیں۔ دفاعی تحقیق اور ترقی اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں خود انحصاری ہماری ترجیح ہے ۔
ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپس، انفرادی اختراع کاروں، پیشہ ور افراد،آر اینڈ ڈی اداروں اور ماہرین تعلیم کو شامل کرکے میک ان انڈیا پہل کی حمایت کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔”
فضائیہ کے سربراہ نے یوم فضائیہ کو فضائی جنگجوؤں کے لیے ایک موقع قرار دیا کہ وہ اپنے آپ کو قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دیں، گزشتہ سال کا جائزہ لیں، کامیابیوں کا جشن منائیں، بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کریں اور موجودہ اور مستقبل کے تقاضوں کو پورا کریں۔ گزشتہ سال کی کامیابیوں پر انہوں نے کہا کہ فضائیہ نے مختلف محاذوں پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے ۔