غرب اردن//
فلسطینی وزارت صحت نے غرب اردن کے الدھیشہ مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔
جمعرات کے روز وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق 29 سالہ ایمن محمود محیسن کو اس وقت گولی ماری گئی جب اسرائیلی فوج نے بیت لحم شہر میں واقع الدھیشہ مہاجر کیمپ پر چڑھائی کی۔