منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایلون مسک کی ٹیسلا کے ملازمین کو دوبارہ آفس آنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-03
in عالمی خبریں
A A
ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

نیویارک//
امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اپنے تمام ملازمین کے لیے آفس واپس آنے کی ہدایت دے دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے ایک ای میل میں اپنی کمپنی ٹیسلا کے تمام ملازمین کو دوبارہ آفس آنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آفس آئیں یا پھر کمپنی چھوڑ دیں۔
ایلون مسک نے ای میل میں لکھا ہے کہ’ٹیسلا کے ہر ایک ملازم کو ہفتے میں کم از کم 40 گھنٹے دفتر میں گزارنے کی ضرورت ہے۔‘
اُنہوں نے ای میل میں مزید لکھا ہے کہ’اور اگر کوئی آفس میں نہیں آتا تو ہم فرض کریں گے کہ اس نے استعفیٰ دے دیا ہے۔‘
اُنہوں نے سینئر ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ جتنے زیادہ سینئر ہوں گے، آپ کی کمپنی میں موجودگی اتنی ہی زیادہ نظر آنی چاہیے۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’یہی وجہ ہے کہ میں فیکٹری میں زیادہ وقت گزارتا تھا، تاکہ باقی ملازمین مجھے اپنے ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھ سکیں۔ اگر میں نے ایسا نہ کیا ہوتا تو ٹیسلا بہت پہلے دیوالیہ ہو چکی ہوتی۔‘کچھ کارکنوں کی مزاحمت اور کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کے کیسز کے سامنے آنے کے پیش نظر، سلیکن ویلی میں کئی ٹیک کمپنیوں کے ملازمین کے لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ پورا وقت آفس میں کام کریں۔
جبکہ ٹیسلا کمپنی نے اپنا ہیڈ کوارٹر آسٹن، ٹیکساس میں منتقل کر دیا ہے، لیکن کمپنی کی انجینئرنگ بیس اور ایک فیکٹری سان فرانسسکو بے کے علاقے میں موجود ہے۔
اس لیے ایلن مسک نے اپنی ای میل میں واضح کیا ہے کہ ’یقیناً ایسی کمپنیاں ہیں جن کو اپنے ملازمین کو آفس دوبارہ واپس بلانے کی ضرورت نہیں پڑی، لیکن یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ آخری بار انہوں نے کوئی زبردست نئی پروڈکٹ کب بھیجی تھی؟‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’جبکہ ٹیسلا کے پاس زمین پر موجود کسی بھی کمپنی کے مقابلے میں سب سے زیادہ دلچسپ اور با معنی پراڈکٹس ہیں اور آگے بھی تیار کرے گی۔‘
تاہم، کیلیفورنیا میں مقیم ملازمین کی وکالت کرنے والے ایک گروپ کی جانب سے ایلون مسک کے اس فیصلے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث تنقید کی گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکا میں اسپتال میں فائرنگ،4 افراد ہلاک

Next Post

غرب اردن میں اسرائیلی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

2025-06-29
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی تردید کر دی!

2025-06-29
Next Post
اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زیادہ حملے کیے، رپورٹ

غرب اردن میں اسرائیلی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.