نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جمعہ کو چار روزہ دورے پر اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔ وہ اپنے آبائی گاؤں پارونکھ بھی جائیں گے جہاں ان کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی، اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی ہوں گے۔
صدر جمہوریہ کا چار روزہ اتر پردیش دورہ مودی کے جمعہ کو ریاست کے دورے کے ساتھ ہورہا ہے۔
وزیر اعظم صبح لکھنؤ میں واقع اندرا گاندھی پرتسٹھان پہنچیں گے۔ دوپہر میں وہ کانپور کے پارونکھ گاؤں پہنچیں گے جہاں وہ مسٹر کووند کے ساتھ پتھری ماتا مندر جائیں گے۔
بعد میں وہ ڈاکٹر بی۔ آر امبیڈکر بھون اور ملن کیندر کا دورہ کریں گے۔ یہ مرکز مسٹر کووند کا آبائی گھر ہے، جسے عوامی استعمال کے لیے عطیہ کیا گیا تھا اور اسے کمیونٹی سینٹر (ملن کیندر) میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔