جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آخری مرحلے کی ووٹنگ مکمل :ووٹنگ کی شرح ۶۶فیصد:ای سی آئی

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات جمہوریت کو گہرا کرنے علامت ‘ تاریخ کے صفحات میں گونجتے رہیں گے:کمار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-02
in اہم ترین
A A
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا عمل بہت جلد شروع کریں گے: چیف الیکشن کمشنر کمار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

ان علاقوں میں رائے دہندگان کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جوبائیکاٹ کرنے کیلئے بدنام تھے
نئی دہلی//
جموں کشمیر کے سات اضلاع میں ہونے والے تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ منگل کو شام سات بجے تک ریکارڈ۵۸ء۶۶ فیصد رائے دہندگی کے ساتھ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔
اس کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پولنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے اور ۸؍اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق، اودھم پور میں سب سے زیادہ ۹۱ء۷۲ فیصد‘ سانبہ میں۴۱ء۷۲ فیصد‘کٹھوعہ میں۵۳ء۷۰ فیصد‘جموں میں۷۹ء۶۶فیصد‘ بانڈی پورہ میں۸۵ء۶۴فیصد ‘کپواڑہ میں۶۲فیصداور بارہمولہ میں۷۳ء۵۵ فیصد رہی۔
الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ آج پرامن اور جشن کے ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ انتخابات ۱۶؍اگست کو جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے اعلان کے دوران چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کے اعتماد کے ووٹ کے مطابق جمہوریت کے حق میں ایک زبردست بیان تھے۔اس وقت کمار نے کہا تھا کہ جموں کشمیر میں دنیا مذموم اور دشمن مفادات کی شکست اور جمہوریت کی فتح دیکھے گی۔
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار نے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کو جمہوریت کو گہرا کرنے کی علامت قرار دیا ہے، جو تاریخ کے صفحات میں گونجتے رہیں گے اور آنے والے سالوں تک خطے میں جمہوری جذبے کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔
کمار نے’’ جمہوری عمل میں ان کے عزم اور یقین کو تسلیم کرتے ہوئے ان انتخابات کو جموں و کشمیر کے عوام کے نام وقف کیا۔ پرامن اور شراکتدارانہ انتخابات تاریخی ہیں، جس میں جمہوریت پہلے سے کہیں زیادہ گہری جڑیں پکڑ رہی ہے، جو جموں و کشمیر کے عوام کی خواہش سے چل رہی ہے‘‘۔
الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے’’ان انتخابات میں ان علاقوں میں رائے دہندگان کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جو عسکریت پسندی اور جمہوری عمل کا بائیکاٹ کرنے کے لئے بدنام تھے۔۲۰۱۴ کے متعلقہ انتخابات کے مقابلے میں قانون ساز اسمبلی انتخابات۲۰۲۴ میں پلوامہ میں پولنگ فیصد میں۹۷ء۱۲فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ شوپیاں کے زینہ پورہ میں۵۲ء۹فیصد جبکہ سرینگر کی عیدگاہ میں۱۶ء۹فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو انتخابی عمل پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے‘‘۔
کشمیری مہاجر رائے دہندگان کو جموں (۱۹)، اودھم پور (۱) اور دہلی (۴) میں قائم ۲۴ خصوصی پولنگ اسٹیشنوں کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا۔
اسمبلی انتخابات کے اس آخری مرحلے کیلئے رائے دہندگان کی کل تعداد۳۹لاکھ۱۸ہزار۲سو۲۲ہے جن میں سے ۲۰لاکھ۹سو۳۳مرد جبکہ۱۹لاکھ۹ہزار ایک سو۳۰خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
حکام نے رائے دہندگان کیلئے سات اضلاع میں کل۵ہزار۶۰پولنگ مراکز قائم کئے ہیں اور ہر پولنگ مرکز پر پرزائڈنگ افسر سمیت چار اہلکاروں پر مشتمل الیکشن عملہ تعینات ہوگا اور مجموعی طور پر اس مرحلے کیلئے۲۰ہزار سے زیادہ اہلکاروں پر مشتمل الیکشن عملے کو تعینات کیا گیا ہے ۔
اس مرحلے میں وادی کشمیر کی جن۱۶نشستوں کی پولنگ ہو رہی ہے ان میں کرناہ، ترہگام، کپوارہ، لولاب، ہندوارہ، لنگیٹ، سوپور، رفیع آباد،اوڑی، بارہمولہ، گلمرگ، واگورہ، کریری، پٹن، سونہ واری، بانڈی پورہ اور گریز (ایس ٹی) شامل۔
صوبہ جموں میں جن۲۴سیٹوں کی پولنگ ہو رہی ہے ان میں اودھم پور ویسٹ، اودھم پور ایسٹ، چنی، رام نگر (ایس سی)، بنی، بلاور، بسولی، جسروٹہ، کٹھوعہ (ایس سی)، ہیرا نگر، رام گڑھ (ایس سی)، سانبہ، وجے پور،بشنا (ایس سی)، سچیت گڑھ (ایس سی)، آر ایس پورہ، جموں سوتھ، باہو،جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ،جموں نارتھ،اکھنور (ایس سی) اور چھمب شامل ہیں۔
وادی کشمیر کی سولہ سیٹوں پر جو نمایاں امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں ان میں سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ، سابق وزیر تاج محی الدین، سابق وزیر اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون، پیپلز کانفرنس کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر عمران انصاری، اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر غلام حسن میر، پی ڈی پی لیڈر اور سابق وزیر سید بشارت بخاری، سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر چودھری محمد رمضان اور سابق رکن پارلیمان اور پی ڈی پی لیڈر فیاض احمد میر شامل ہیں۔
حکام نے جہاں پولنگ کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے اور پولنگ مراکز پر ووٹروں اور الیکشن عملے کے لئے تمام تر سہولیات کو دستیاب رکھا ہے وہیں ہموار اور خوشگوار پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ یکم اکتوبر کو ہو رہی ہے جبکہ پہلے اور دوسرے مرحلے کی پولنگ بالترتیب ۱۸؍اور۲۵ستمبر کو ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی۸؍اکتوبر کو ہوگی۔
یہ دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں ہو رہے پہلے اسمبلی انتخابات ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی سرحد پرسونم وانگچک کی گرفتاری کے خلاف لداخ میں مکمل ہڑتال اور احتجاج

Next Post

کانگریس ۳۷۰ کی واپسی کی بات کرتی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کی واپسی کی نہیں :مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
جموں کشمیر میں پہلی بار بی جے پی کی مکمل اکثریت والی حکومت ہوگی:مودی

کانگریس ۳۷۰ کی واپسی کی بات کرتی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کی واپسی کی نہیں :مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.