منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہلی سرحد پرسونم وانگچک کی گرفتاری کے خلاف لداخ میں مکمل ہڑتال اور احتجاج

’ چھٹے سیڈول میں شمولیت اور ریاست کا درجہ دینے سمیت چار مطالات کی منظوری تک ہماری جد و جہد جاری رہے گی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-02
in اہم ترین
A A
کے ڈی اے کی کرگل میں آدھے دن کی ہڑتال کی کال‘لہیہ میں احتجاج

ladakh

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

لہیہ//
ماہر ماحولیات سونم وانگچک کو حراست میں لینے کے خلاف لداخ میں منگل کے روز مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کررہ گئی۔
لہیہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سونم وانگچک کو حراست میں لینے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس کے ہاتھوں ماہر ماحولیات سونم وانگچک کو حراست میں لینے کے خلاف لداخ میں منگل کے روز مکمل بند رہا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ سنگو بارڈر کے نزدیک سونم وانگچک اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف کرگل ڈیموکریٹک الائنس کی کال پر لداخ میں مکمل بند رہا جس دورا ن سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل ہو کررہ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ لہیہ میں ہڑتال کے بیچ مرد و زن سڑکوں پر نکل آئے اور دہلی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔
ذرائع نے بتایا کہ سونم وانگچک کو اپنے ۱۲۵حامیوں سمیت دہلی پولیس نے سنگو بارڈر پرگرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہلی میں دفعہ۱۴۴نافذ العمل ہے جس کے پیش نظر احتیاطی طورپر سونم وانگچک اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔
دریں اثنا لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے آج لداخ کے ماہر ماحولیات سونم وانگچک کو حراست میں لینے پر حکومت کی تنقید کرت ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائی غیر جمہوری اور ناقابل قبول ہے ۔
وانگچک کی نظربندی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ مودی کا یہ’چکرویو اور تکبر‘بھی ٹوٹ جائے گا۔
کانگریسی لیڈر نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا’’وانگچک جی اور سیکڑوں لداخیوں کی حراست ناقابل قبول ہے جو ماحولیات اور آئینی حقوق کیلئے پرامن طریقے سے مارچ کر رہے ہیں‘‘۔
گاندھی نے مزید کہا کہ لداخ کے مستقبل کیلئے کھڑے بزرگ شہریوں کو دہلی کی سرحد پر کیوں حراست میں لیا جا رہا ہے ؟ مودی جی، کسانوں کی طرح یہ چکرویوبھی ٹوٹ جائے گا، اور آپ کی انا بھی ٹوٹ جائے گی۔ آپ کو لداخ کی آواز سننی ہوگی۔
بتادیں کہ سونم وانگچک نے لداخ کو سٹیٹ ہڈ اور خصوصی درجہ دینے کے حق میں یکم ستمبر کو لہیہ سے پیدل مارچ شروع کیا اور دو اکتوبر کے روز یہ ریلی راج گھاٹ میں اختتام پذیر ہونے والی تھی تاہم دو روز قبل ہی ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ادھرلداخ اپیکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس سمیت مختلف تنظیموں نے منگل کو مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کو مکمل ریاست کا درجہ دے اور اسے ہندوستان کے چھٹے شیڈول میں شامل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔
یہاں منعقد ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا’’ہمارے نمائندے چار مطالبات کے ساتھ مارچ پر نکلے تھے ، جن میں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مکمل ریاست کا درجہ دینا اور انہیں ہندوستانی آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنا شامل ہے ۔ ناگفتہ بہ سڑکوں اور نامساعد حالات کا سامنا کرتے ہوئے وہ تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے دہلی کی سرحد تک پہنچے ، لیکن یہاں پولیس نے انہیں دہلی کی سرحد میں داخل نہیں ہونے دیا ۔
انہوں نے کہا’’دہلی پولیس نے ہمیں بتایا کہ ہریانہ میں اسمبلی انتخابات ہیں اور دہلی یونیورسٹی طلباء یونین کے انتخابات کے نتائج ابھی تک جاری نہیں ہوئے ہیں، اس لیے دہلی کی سرحدوں پر تعزیرات ہند (بی این ایس) کی دفعہ ۱۶۳نافذ کر دی گئی ہے ‘‘۔
لداخ گروپوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ اطلاع ہماری ریاست میں پہنچی کہ دہلی پولیس نے لداخ سے تقریباً ۱۲۰لوگوں کو حراست میں لیا ہے ، جن میں موسمیاتی کارکن سونم وانگچک بھی شامل ہیں، جو ہماری تحریک کی قیادت کر رہی ہیں، لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔
انہوں نے کہا’’ہمارا مقصد امن و اقانون کے لیے خطرہ پیدا کرنا نہیں ہے ۔ ہم اپنے مطالبات کے حوالے سے پچھلے چار سال سے احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت ہمارے مطالبات کے حوالے سے ہمارے نمائندوں سے بات کر رہی تھی لیکن پارلیمانی انتخابات کے دوران حکومت نے مذاکرات کو ملتوی کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ انتخابات کے بعد دوبارہ بات کریں گے لیکن تاحال حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کوئی تجویز سامنے نہیں آئی ہے ‘‘۔
لداخی گروپوں نے کہا’’ہم حکومت سے لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے ، اسے ہندوستانی آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے ، لداخ کے لیے الگ ریاستی اسمبلی اور لیہہ اور کرگل کے لیے الگ پارلیمانی حلقوں کا مطالبہ کر رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا’’ہماری ریاست میں بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے جب لداخ کو جموں و کشمیر میں شامل کیا گیا تھا، اس وقت ریاست کے لیے ایک لوک سبھا کمیشن تھا، جس کے ذریعے افسران کا انتخاب کیا جاتا تھا، لیکن ریاست کی تقسیم اور لداخ کے نام سے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد یہ بھرتی ’ایک طرح سے رک گئی‘۔
قابل ذکر ہے کہ لداخ کے تقریباً۱۲۰؍افراد، بشمول موسمیاتی کارکن سونم وانگچک، جنہوں نے لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اور اسے ہندوستانی آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی کی طرف مارچ کیا تھا، کو دہلی پولیس نے پیر کو سندھو بارڈر سے حراست میں لیا ہے ۔
دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وانگچک اور دیگر سرحد پر رات گزارنا چاہتے تھے ۔ دہلی میں پابندی کی وجہ سے پہلے انہیں واپس جانے کو کہا گیا لیکن جب وہ نہیں مانے تو سرحد پر پہلے سے تعینات پولیس اہلکاروں نے وانگچک سمیت تقریباً ۱۲۰لوگوں کو حراست میں لے لیا۔
وانگچک اور ان کے حامی مرکزی حکومت سے درخواست کرنے کے لیے لیہہ سے نئی دہلی تک مارچ پر تھے کہ وہ لداخ کے رہنماؤں سے ان کے مطالبات پر بات چیت دوبارہ شروع کرے ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر اپنی گرفتاری کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ، انہوں نے لکھا’’مجھے سینکڑوں کی پولیس فورس کے ذریعہ دہلی کی سرحد پر۱۵۰پدیاتریوں کے ساتھ حراست میں لیا جا رہا ہے ۔ ہمارے ساتھ بہت سے بزرگ اور خواتین ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ کیا ہوگا۔ ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں ، جمہوریت کی ماں…باپو کی سمادھی تک سب سے پرامن مارچ پر تھے …ہے رام!‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر کے لوگ ‘کمزور ترین’ اسمبلی کے لئے لڑ رہے ہیں:سجاد لون

Next Post

آخری مرحلے کی ووٹنگ مکمل :ووٹنگ کی شرح ۶۶فیصد:ای سی آئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا عمل بہت جلد شروع کریں گے: چیف الیکشن کمشنر کمار

آخری مرحلے کی ووٹنگ مکمل :ووٹنگ کی شرح ۶۶فیصد:ای سی آئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.