حیدرآباد//ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج نے اس احساس کا اظہار کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کے پانچویں ٹسٹ سے پہلے تسلسل پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔یکم جولائی کو ہندوستان، پانچ میچس کی سیریزکا آخری میچ انگلینڈ کے ساتھ کھیلے گاجو کوویڈ کی وجہ سے ستمبر2021میں ملتوی کردیاگیاتھا۔سراج نے کہا کہ انگلینڈ سے ہمارے کھیل سے پہلے ہمارے پاس کچھ وقت ہے۔اسی لئے میں میرے گھر کے قریب میدان میں تربیت حاصل کروں گا اور میرے فٹنس پر کام کروں گا کیونکہ ٹی 20سے ٹسٹ میں آنا بڑی تبدیلی ہے۔ٹسٹ کرکٹ میں بڑے اسپیل ڈالنے کے لئے تسلسل پر توجہ دینی پڑتی ہے اور یہی میرا واحد مقصد ہے۔سراج جو ہندوستان کے دورہ آسڑیلیا 2020-21کے سفر کودکھانے والی ویب سیریز”بندوں میں تھا دَم“کے آغاز کے دوران ممبئی میں موجود تھے نے ہندوستانی کپتان روہت شرما کی ستائش کی اور کہا کہ وہ ہر کھلاڑی کی ذہنیت کو سمجھتے ہیں۔جب کبھی ہمیں فیلڈ کے دوران مشکل صورتحال کا سامنا ہوتا ہے، وہ پلان بی کے ساتھ آتے ہوئے بولرس کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ وہ بہتر کھیل کھیل سکیں۔اُس کپتان کے ساتھ کھیلنے میں اچھا محسوس ہوتا ہے جو آپ کو بہتر طورپرسمجھتا ہے۔سراج نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ٹسٹ سیریز میں ہندوستان کی جیت کے بارے میں بھی بات کی جس میں انہوں نے دورہ کنندہ ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا۔