ڈھاکہ// بنگلہ دیش کے ٹاپ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو مومن الحق کے مستعفی ہونے کے ایک دن بعد جمعرات کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان نامزد کیا گیا۔
کرک بز کے مطابق لٹن داس کو بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 2019 میں آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کاالزام قبول کرنے کے بعد سابق کپتان شکیب پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں مومن کوکپتان منتخب کیاگیاتھا۔
اپنی کپتانی میں مومن نے ٹیم کو تین ٹیسٹ میچ میں کامیابی دلائی، جس میں نیوزی لینڈ کی تاریخی فتح بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان کی کپتانی میں بنگلہ دیش نے 17 میں سے 12 ٹیسٹ ہارے جب کہ دو میچ ڈرا ہوئے۔
شکیب اس سے قبل دو مرتبہ ٹیسٹ کپتان رہ چکے ہیں۔ سب سے پہلے 2009 کے دورہ ویسٹ انڈیز میں مشرفی مرتضیٰ کے زخمی ہونے کے بعد انہیں کپتان منتخب کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2017 میں انہوں نے مشفق الرحیم کی جگہ لیتے ہوئے کپتانی سنبھالی تھی۔