سرینگر/ 28 ستمبر
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے اڈیگام میں ہفتہ کے روز جاری فائرنگ کے تبادلے میں دو نامعلوم ملی ٹنٹ مارے گئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ دو ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں، ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے کیونکہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے چار جوان اور ایک پولیس افسر (اے ایس پی کولگام) زخمی ہو گئے۔ ان سبھی کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج فوج کے 92 بیس اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔
جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام پر پہنچی تو چھپے ہوئے دہشت گردوں نے مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی جس کا جواب دیا گیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔