نئی دہلی/۲جون
کانگریس صدر سونیا گاندھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں اور وہ فی الحال کسی سے نہیں مل رہی ہیں۔
جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ سونیا گاندھی گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کر رہی ہیں۔ اس دوران جب انہیں ہلکا بخار ہوا تو اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں وہ کورونا سے متاثر پائی گئیں۔
سرجے والا نے کہا کہ محترمہ گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں۸جون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے حاضر ہونے کا نوٹس ملا ہے اور وہ نوٹس کی تعمیل کریں گی اور ای ڈی کے سامنے حاضر ہوں گی۔
ترجمان نے کہا کہ محترمہ گاندھی کی صحت کے بارے میں مطلع کیا جاتا رہے گا