ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ضلع سری نگر میں پولنگ کےلئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے : ضلع مجسٹریٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-24
in تازہ تریں
A A
روڈ سیفٹی کیلئے میڈیا اور سوسائٹی کا بہت بڑا رول ہے:ڈی ایم

Bilal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/ 24 ستمبر

ضلع مجسٹریٹ سرینگر‘ ڈاکٹر بلال محی الدین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے بدھ کو ہونے والے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لئے ضلع سری نگر میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اولین فرصت میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے جمہوریت کے اس تہوار کو کامیاب بنائیں۔

ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

محی الدین نے کہا”ضلع سری نگر کی آٹھ اسمبلی سیٹوں کے 932 پولنگ مرکز پر دوپہر تک پولنگ پارٹیاں پہنچ جائیں گی جس کے لئے تمام تر تیاریوں کو مکمل کیا گیا ہے “۔ان کا کہنا تھا”بستیوں کے نزدیک پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں اور کوئی بھی پولنگ مرکز ایسا نہیں ہے جو دو کلو میٹر سے زیادہ دور قائم کیا گیا ہے “۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ پارلیمانی الیکشن کے دوران سری نگر میں اچھا رسپانس ملا تھا اور اسمبلی انتخابات کے دوران بھی اچھے رسپانس کی امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’سری نگر کے آٹھ حلقوں پر 93 امید وار میدان میں ہیں لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے من پسند امید وار کو کامیاب بنائیں‘۔

ان کا کہنا تھا’میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اولین فرصت میں ووٹ ڈالیں یہ صرف چھٹی کا دن نہیں ہے بلکہ ایک اہم دن ہے لوگ ووٹ ڈال کر جمہوریت کے تہوار کو کامیاب بنائیں‘۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام پولنگ مراکز پرتمام تر سہولیات کو بہم رکھا گیا ہے ۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ جسمانی طور معذور اور عمر رسیدہ ووٹروں کے لئے بھی تمام سہولیات کو دستیاب رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا’گرچہ ہم نے تمام رائے دہندگان کوووٹر سلپ فراہم کئے ہیں تاہم اگر کسی کے پاس نہیں ہے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ووٹ نہیں ڈال سکتا ہے ‘۔

محی الدین کا کہنا تھا’ایسے ووٹر کوئی بھی شناختی کارڈ ساتھ رکھ کر ووٹ ڈال سکتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کے لئے سیکورٹی کے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج درخواست جمع کرنے کی تاریخ میں۳۰ستمبر تک توسیع

Next Post

اسمبلی انتخابات:دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لئے اسٹیج تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
دوسرا مرحلہ :انتخابی مہم ختم ۔۔۔۔جموں کشمیر کے ۶؍اضلاع کے ۲۶؍ اسمبلی حلقوں میں بدھ کو پولنگ ہو گی

اسمبلی انتخابات:دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لئے اسٹیج تیار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.