بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حج درخواست جمع کرنے کی تاریخ میں۳۰ستمبر تک توسیع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-24
in اہم ترین
A A
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

نئی دہلی//
حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک بار پھر صوبائی حج کمیٹیوں اور عازمینِ حج کے شدید مطالبے پر حج درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں۳۰ستمبر تک توسیع کر دی ہے ۔
وزارتِ اقلیتی امور حکومتِ ہند میں ڈائرکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی،ای،او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی۔ آر۔ ایس نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا میں حج ۲۰۲۵کے لیے کوٹے سے بہت زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں…بیشتر ریاستوں میں جلد ہی قرعہ کے ذریعے عازمین کا انتخاب کرایا جائے گا۔
واضح رہے گزشتہ سالوں میں درخواستیں زیادہ آنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اُس دور میں حج کمیٹی آف انڈیا سے متعدد مرتبہ حج کر سکتے تھے لیکن اب زندگی میں صرف ایک بار ہی حج کرنے کی اجازت ہے ۔
ڈاکٹر آفاقی نے مزید کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے جون۲۰۲۴میں ہی حج۲۰۲۵کے خواشمند عازمین کو پاسپورٹ بنوانے اور اُنھیں درست کرنے کی صلاح دے دی تھی ۔ پھر بھی۴سے۵مہینے پہلے حج کا اعلان لوگوں کی توقع کے خلاف تھا۔
دوسرے حج۲۰۲۴کی مثالی کامیابی کے بعد، کچھ لوگ اپنے مفاد کیلئے سماج میں جھوٹی اور بے بنیاد افوہیں پھیلا رہے ہیں کہ حج۲۰۲۵میں ایک ہی فیملی کے افراد کو الگ الگ بلڈنگوں میں ٹھرایا جائے گا، ریزور کوٹے کے عازمین کو دو اور ساتھیوں کو اپنے ساتھ لیجانا ہوگا‘۶۵سال سے زیادہ عمر کے لوگ حج پر نہیں جا سکتے ، اس بار باورچی خانہ نہیں ملے گا وغیرہ لیکن ان بے بنیاد اور جھوٹی افواہوں کے باوجود حج درخواستوں میں کوئی کمی نہیں آئی اور کوٹے سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ محرم اور غیر محرم کو الگ الگ ٹھہرانے کی واضح ہدایت مملکتِ سعودی عربیہ کی ہے لیکن ریزور کوٹے اور معذور عازمین کو ایک کمرے میں ہی ٹہرایا جائے گا۔ البتہ دیگر نا محرم عازمین کے محرم سے الگ کمرے ہوں گے لیکن وہ ایک ہی فلور اور ایک ہی بلڈنگ میں ہوں گے ۔ آپ نے بتایا کہ۶۵سال سے زیادہ عمر کے افراد بھی حج کی سعادت حاصل کر سکتے البتہ اُنھیں آپنی حفاظت اور مدد کے لیے ایک معاون کو لے جانا ہوگا۔ باورچی خانہ کے بابت آپنے بتایا کہ ایسی کوئی تجویز حکومتِ ہند یا مملکتِ سعودیہ عربیہ سے نہیں آئی ہے ۔
ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی آر ایس نے مزید بتایا کہ کُل کوٹے کی لگ بھگ آدھی درخواستیں گجرات ، مہاراشٹرا اور کیرلا سے وصول ہوئیں ہیں۔ اس کے باوجود پاسپورٹ بنوانے میں تاخیر، بعض ریاستوں میں موسم کی خرابی کے سبب اور شمالی ہند کی ریاستوں کے عازمین حج کو ایک اور موقع دیبنے کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا نے حج پر جانے والے خواہشمند عازمین کے لیے اب۳۰ستمبر۲۰۲۴ تک تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔
سی،ای،او حج کمیٹی آف انڈیا نے خواہشمند عازمین سے گزارش ہے کہ توسیع شُدہ تاریخ تک حج درخواست فارم ضرور جمع کردیں۔ چونکہ اب تاریخ میں توسیع بالکل ممکن ہے، چونکہ وزارۃ حج و عمرہ مملکتِ سعودی عربیہ کی واضح ہدایت کے مطابق حج۲۰۲۵کے تمام انتظامی امور اکتوبر تک مکمل کرلیے جائیں گے ۔ ڈاکٹر آفاقی نے عازمین سے مزید اپیل کی حج۲۰۲۵کے لیے بنائے گئے نظام الاوقات پر ضرور عمل کریں ۔ تاکہ ویزے کی حصولیابی، رہائش، ہوائی ٹکٹ و دیگر انتظامات وقت پر صحیح سے مکمل ہوسکیں۔
ڈاکٹر آفاقی نے کہا ہے کہ عازمین کسی بھی معلومات اور دشواری کے حل کے لیے صرف حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ اور ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سے یا حج کمیٹی آف انڈیا کے ہیلپ لائن نمبر۲۲۱۰۷۰۷۰سے معلومات حاصل کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوشہرہ اورکالاکوٹ۔سندربنی سمیت۵نئے اضلاع بنائیں گے:بھاجپا

Next Post

ضلع سری نگر میں پولنگ کےلئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے : ضلع مجسٹریٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
روڈ سیفٹی کیلئے میڈیا اور سوسائٹی کا بہت بڑا رول ہے:ڈی ایم

ضلع سری نگر میں پولنگ کےلئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے : ضلع مجسٹریٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.