ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مجھے ہرانے کیلئے سجاد اور عمر میں گٹھ جوڑ ہے :انجینئر رشید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-24
in اہم ترین
A A
مجھے ہرانے کیلئے سجاد اور عمر میں گٹھ جوڑ ہے: انجینئر رشید

Rashid

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
لوک سبھا رکن پارلیمنٹ شیخ عبدالرشید نے پیر کو الزام عائد کیا کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون نے عوامی اتحاد پارٹی کے امیدواروں کو شکست دینے کے لئے گٹھ جوڑ کیا ہے۔
انجینئر رشید کے نام سے مشہور سیاست دان نے اس سال کے اوائل میں بارہمولہ سے لوک سبھا انتخابات میں عبداللہ اور لون دونوں کو شکست دی تھی۔
رشید نے پی ٹی آئی کو بتایا’’کچھ دن پہلے عمر صاحب سجاد لون اور الطاف بخاری کی اپنی پارٹی سمیت سبھی کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دے رہے تھے۔ میرے پاس اس بات کے ناقابل تردید ثبوت ہیں کہ عمر عبداللہ اور سجاد لون نے شمالی کشمیر اور دیگر جگہوں پر انجینئر رشید کو شکست دینے کے لئے گٹھ جوڑکیا ہے۔ کیا عمر عبداللہ اب ہمیں بتا سکتے ہیں کہ بی جے پی کی بی ٹیم کون سی ہے‘‘؟
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں کے خلاف بی جے پی رہنما ترون چگ کے دعووں پر فاروق عبداللہ کی قیادت والی پارٹی کی خاموشی ان کے دعوے کو تقویت دیتی ہے۔
رشید نے کہا کہ ترون چگ نے فاروق عبداللہ سے کھلے عام کہا کہ اگر انہوں نے انکشاف کیا کہ کون لوگ خفیہ طور پر بی جے پی رہنماؤں سے ملتے ہیں تو بہت سے لوگوں کا سیاسی کیریئر ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے (نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے) اس بارے میں کچھ کیوں نہیں کہا؟
لوک سبھا ممبرنے عمر عبداللہ سے یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے اس پارٹی کے رہنما کی حمایت کیوں قبول کی جسے انہوں نے بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر بدنام کیا تھا۔
رشید نے کہا ’’اپنی پارٹی کے منتظر محی الدین نے بڈگام میں عمر عبداللہ کی حمایت کی۔ عمر عبداللہ کے مطابق یہی اپنی پارٹی بی جے پی کی بی ٹیم تھی۔ انہوں نے حمایت کیسے قبول کی؟‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کو گرانے کے لئے تمام علاقائی تنظیمیں متحد ہوگئی تھیں۔
جموں و کشمیر کی۹۰ رکنی اسمبلی کیلئے تین مرحلوں میں انتخابات جاری ہیں۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ بالترتیب بدھ اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔نتائج کا اعلان ۸؍اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یہ سب کچھ الیکشن کے نام پر

Next Post

کپواڑہ سڑک حادثات میں۲فوجی جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

کپواڑہ سڑک حادثات میں۲فوجی جاں بحق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.