منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

رازوں پر سے پرہ اٹھ رہا ہے !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-09-24
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

کشمیر میں الیکشن کیا ہو رہے ہیں کہ ایک کے بعد ایک راز سے پردہ بھی اٹھ رہا ہے اور… اور سو فیصد اٹھ رہا ہے… پردہ اٹھانے والے وہیں لوگ ہیں جن کے زاروں پر اب تک پردہ تھا… اب کی بار الیکشن صرف تین مراحل میں ہو رہا ہے‘ اگر ماضی کی طرح چھ سات مراحل کا ہوتا تو… تو ہمیں یقین ہے کہ بہت سارے پردوں پر راز اٹھ جاتا … پھر بھی ہمیں یقین ہے کہ جس تیز رفتاری سے رازوں پر سے پردے اٹھ رہے ہیں… ایک ایک کر کے سبھی سیاسی جماتیں ننگی ہوں گی‘ برہنہ ہوں گی … بخاری … الطاف بخاری کاکہنا ہے کہ جب وہ پی ڈی پی میں تھے …تو ان کی جماعت بی جے پی کو پیسے دیتی تھی… جی ہاں پی ڈی پی جیسی چھوٹی اورغریب جماعت ‘ بی جے پی جیسی بڑے امیر ترین جماعت کی مقامی لیڈر شپ کو پیسے دیتی تھی… اور اس لئے پیسے دیتی تھی تاکہ … تاکہ بی جے پی جموں میں مفتی سعید اور محبوبہ مفتی کیخلاف جلوس نکالے ‘ ان کے پتلے نذر آتش کرے… اور اس لئے کرے تاکہ کشمیر میں لوگوں کو یہ تاثر ملے کہ بی جے پی مفتی خاندان کی حقیقی دشمن جبکہ حقیقت یہ تھی کہ دونوں جماعتوں… پی ڈی پی اور بی جے پی میں یارانہ تھا ۔دوسرے الفاظ میں بخاری صاحب یہ کہنا چاہتے ہیں یا کہ کہنے کی کوشش کررہے ہیں کہ پی ڈی پی کشمیریوں کو بے وقوف بنا رہی تھی یا بنانے کی کوشش کررہی تھی… یا آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ پی ڈی پی کشمیریوں کو احمق سمجھ کر انہیں بے وقوف بنانے کی کوشش کررہی تھی ۔یہ راز … اُس راز سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے جس سے حالیہ دنوں میں عمرعبداللہ کے سابق دست راس دیوندر رانا نے پردہ اٹھا یا… یہ کہہ کر اٹھا یا کہ ۲۰۱۴ میں عمر عبداللہ دہلی میں بی جے پی سے حکومت بنانے کی کوششیں کررہے تھے … کوششیں ہی نہیں کررہے تھے بلکہ بی جے پی سے منتیں کررہے تھے کہ …کہ خدا را نیشنل کانفرنس کانفرنس کے ساتھ حکومت بنائیے … اور یہ وہیں عمرعبداللہ ہیں جو پی ڈی پی کو آج بھی طعنہ دے رہے ہیں… بار بار دے رہے ہیں… بی جے پی کو اپنے کندھوں پر کشمیر لانے کا طعنہ دے رہے ہیں… بی جے پی کو کشمیر لا کر موجودہ مسائل کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔آہ!الیکشن ابھی جاری ہیں ‘ اب ان کے مکمل ہونے میں ہفتہ بھر ہے اور… اور ہمیںامید سے زیادہ یقین ہے کہ مزید رازوں پر پرہ اٹھے گا… مزید کچھ چہرے برہنہ ہوں گے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے تباہ ہوا: ایرانی رکنِ پارلیمنٹ

Next Post

یہ سب کچھ الیکشن کے نام پر

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

یہ سب کچھ الیکشن کے نام پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.