جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 68 رنز سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-24
in کھیل
A A
سری لنکا نے پہلے ٹی۔ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

گال// پربت جے سوریا کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پیر کو نیوزی لینڈ کو 68 رنز سے شکست دے دی۔
آج میچ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کل کے اسکور آٹھ وکٹوں پر 207 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ٹیم کے اسکور میں صرف دو رنز کا اضافہ ہوا تھا جب پربت نے سنچری کے راستے پر موجود راچن رویندرا (92) کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ دو رنز کے بعد پربت نے ولیم اورورک (0) کو بولڈ کر کے نیوزی لینڈ کی اننگز کو 211 پر سمیٹ دیا اور میچ 68 رنز سے جیت لیا۔ میچ میں نو وکٹیں لینے والے سری لنکا کے اسپنر پربت جے سوریا کو عمدہ باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس سے قبل 275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور وہ چھ رنز کے اسکور پر ڈیون کونوے (چار) کی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس کے بعد پربت نے کین ولیمسن (30) کو کے۔ مینڈس کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ کیا۔ ٹام لیتھم (28) کو دھننجے نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ٹام بلنڈل (30) پربت کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے سب سے زیادہ 92 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔
سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 68 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ رمیش مینڈس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دھنجے ڈی سلوا اور اسیتھا فرنینڈو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا نے دوسری اننگز میں دیموت کرونارتنے (86)، دنیش چندیمل (61) اور اینجلو میتھیوز (50) کی نصف سنچریوں کی بنیاد پر 309 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے سری لنکا کو چوتھے دن کے دوسرے سیشن سے قبل ہی دوسری اننگز میں 309 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ ولیم اورورک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مچل سینٹنر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا تھا۔
پہلی اننگز میں سری لنکا نے کامندو مینڈس (114) کی سنچری اور کوسل مینڈس (50) کی نصف سنچری کی بدولت 305 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم اورورک نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اعجاز پٹیل اور گلین فلپس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساؤتھی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں ٹام لیتھم (70)، ڈیرل مچل (57)، کین ولیمسن (55) اور گلین فلپس (ناٹ آؤٹ 49) کی اننگز کی بدولت 340 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ رمیش مینڈس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دھنجے ڈی سلوا نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹیم چھوٹی ہو یا بڑی میگا ایونٹ میں دباؤ ہوتا ہے: کرکٹر سدرا امین

Next Post

جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
جنوبی افریقی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پہلی سنچری بنالی

جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.