سرینگر/23 ستمبر
بدھ 25ستمبر کواسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 25.78 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان 239 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
قانون ساز اسمبلی انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں جموں و کشمیر کے چھ اضلاع کے 26 اسمبلی حلقوں (اے سی) کا احاطہ کیا جائے گا، جن میں کشمیر ڈویڑن کے گاندربل، سرینگر اور بڈگام، جموں ڈویڑن کے ریاسی، راجوری اور پونچھ شامل ہیں۔
ایک سرکاری ترجمان کے مطابق کشمیر ڈویڑن میں 15 اسمبلی حلقے انتخابات کے لیے تیار ہیں‘جن میںکنگن (ایس ٹی)‘ گاندربل‘ حضرت بل‘خانیار‘حبہ کدل ‘ لالچوک‘چھانہ پورہ ‘زڈی بل ‘ عید گاہ‘وسطی شالٹینگ‘بڈگام‘بیرواہ اورخان صاحب‘چرارشریف اور چاڈورہ شامل ہیں۔
جموں ڈویڑن میں جن 11 اسمبلی حلقوں میں ووڈ ڈالے جائیں گے ان میںگلاب گڑھ (ایس ٹی) ‘ریاسی‘ شری ماتا ویشنو دیوی‘کالاکوٹ، سندربنی‘نوشہرہ‘راجوری (ایس ٹی)‘بدھل (ایس ٹی)‘تھانہ منڈی (ایس ٹی)‘سورنکوٹ (ایس ٹی)‘ پونچھ حویلی اور مینڈھر (ایس ٹی) شامل ہیں۔
تازہ ترین انتخابی فہرستوں کے مطابق، اس مرحلے میں 25,78,099 لاکھ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں، جن میں 13,12,730 لاکھ مرد ووٹر، 12,65,316 لاکھ خواتین ووٹر اور 53 تھرڈ جینڈر ووٹر شامل ہیں۔
جمہوریت کی مضبوطی میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 سے 19 سال کی عمر کے 120612 لاکھ رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ ان میں سے 11,294 مرد اور 10,065 خواتین ہیں جو پہلی بار ووٹ ڈال رہی ہیں۔
اس مرحلے میں 19,201 معذور افراد اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 20,880 رائے دہندگان بھی حصہ لیں گے۔
اس مرحلے کے دوران سرینگر ضلع میں 93، ضلع بڈگام میں 46، راجوری ضلع میں 34، پونچھ ضلع میں 25، گاندربل ضلع میں 21 اور ریاسی ضلع میں 20 امیدوار میدان میں ہیں۔
اس مرحلے کے دوران سرینگر ضلع میں 93، ضلع بڈگام میں 46، راجوری ضلع میں 34، پونچھ ضلع میں 25، گاندربل ضلع میں 21 اور ریاسی ضلع میں 20 امیدوار میدان میں ہیں۔
ریاسی ضلع میں گلاب گڑھ (ایس ٹی) حلقے میں 6 امیدوار میدان میں ہیں۔ ریاسی میں 7 امیدوار۔ جبکہ شری ماتا ویشنو دیوی اے سی میں 7 امیدوار میدان میں ہیں۔
راجوری ضلع میں کالاکوٹ سندربنی حلقے میں 11 امیدوار میدان میں ہیں۔ نوشہرہ میں 5 امیدوار۔ راجوری (ایس ٹی) میں 8 امیدوار۔ بدھل (ایس ٹی) میں 4 امیدوار، جبکہ تھنہ منڈی (ایس ٹی) میں 6 امیدوار میدان میں ہیں۔
ضلع پونچھ میں سورن کوٹ (ایس ٹی) میں 8 امیدوار میدان میں ہیں۔ پونچھ حویلی میں 8 امیدوار۔ جبکہ مینڈھر (ایس ٹی) میں 9 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔
اسی طرح گاندربل ضلع میں کنگن (ایس ٹی) میں 6 امیدوار اور گاندربل اے سی میں 15 امیدوار میدان میں ہیں۔
ضلع سرینگر میں حضرت بل حلقے میں 13 امیدوار میدان میں ہیں۔ خانیار میں 10 امیدوار۔ حبہ کدل میں 16 امیدوار۔ لال چوک میں 10 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ چھانہ پورہ میں 8 امیدوار ہیں۔ زڈی بل میں 10‘ عید گاہ میں 13 جبکہ سینٹرل شالٹنگ میں 13 امیدوار میدان میں ہیں۔
آخر میں، ضلع بڈگام میں بڈگام حلقے میں 8 امیدوار میدان میں ہیں۔بیرواہ میں 12 ‘ خان صاحب میں 10 ‘چرار شریف میں 10 امیدوار جبکہ چاڈورہ میں 6 امیدوار میدان میں ہیں۔
سرینگر ضلع میں کل 7,76,674 رجسٹرڈ ووٹر ہیں، جن میں 3,87,722 مرد، 3,88,922 خواتین اور 8 اسمبلی حلقوں میں 30 ٹرانس جینڈر ووٹر شامل ہیں۔ ان حلقوں میں کل 932 پولنگ اسٹیشن ز قائم ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر رجسٹرڈ ووٹر کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقع ملے۔
راجوری میں 4,92,008 رائے دہندگان ہیں جن میں 2,56,215 مرد، 2,35,786 خواتین اور 7 ٹرانس جینڈر ووٹر شامل ہیں۔ ضلع بھر میں 745 پولنگ اسٹیشنز کا جامع نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔
ضلع بڈگام کے پانچ اسمبلی حلقوں میں کل 5,11,864 رائے دہندگان ہیں۔ مرد ووٹرز کی تعداد 2,59,688، خواتین ووٹرز کی تعداد 2,52,163 اور ٹرانس جینڈر ووٹرز کی تعداد 13 ہے۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 639 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر رجسٹرڈ ووٹر کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقع ملے۔
ضلع پونچھ کو تین اسمبلی حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جہاں کل 3,52,330 رجسٹرڈ رائے دہندگان ہیں۔ 1,80,584 مرد اور 1,71,746 خواتین۔ ووٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ان حلقوں میں 483 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔
ریاسی ضلع میں کل 2,37,205 رائے دہندگان رجسٹرڈ ہیں، جن میں 1,24,359 مرد، 1,12,843 خواتین اور 3 ٹرانس جینڈر شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں 436 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔
ضلع گاندربل میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2,08,018 ہے، جن میں 1,04,162 مرد اور 1,03,856 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے ذریعہ 267 پولنگ اسٹیشنوں کا ایک جامع نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔
رائے دہندگان کو آسانی اور پریشانی کے بغیر انتخابی شرکت کی سہولت فراہم کرنے کےلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے 26 اسمبلی حلقوں میں 100 فیصد ویب کاسٹنگ کے ساتھ 3502 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔ ان میں 1056 شہری پولنگ اسٹیشن اور 2446 دیہی پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔
رائے دہندگان کی شرکت بڑھانے کے لئے دوسرے مرحلے میں 157 خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 26 پولنگ بوتھ خواتین کے زیر انتظام پنک پولنگ اسٹیشن، 26 پولنگ اسٹیشن خصوصی طور پر معذور افراد کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں، 26 پولنگ اسٹیشن نوجوانوں کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں، 31 سرحدی پولنگ اسٹیشن، 26 سبز پولنگ اسٹیشن اور 22 منفرد پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔
ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔