اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ہم نے کبھی پاکستانی ایجنڈا نافذ نہیں کیا‘…. افسوس ہے کہ ہم پر الزام لگانے والے پاکستان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں‘ ہم ان کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں:فاروق

’مرکز نے ان لوگوں کو رہا کیا جو پاکستان کی بولی بولتے تھے‘ استصواب رائے چاہتے تھے‘وہاں سے پیسے لاتے تھے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-21
in اہم ترین
A A
’ہم نے کبھی پاکستانی ایجنڈا نافذ نہیں کیا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے کبھی بھی پاکستان کے ایجنڈے کو نافذ نہیں کیا۔
فاروق عبداللہ کا یہ بیان وزیر اعظم مودی کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور کانگریس جموں و کشمیر میں پڑوسی ملک کے ایجنڈے کو نافذ کر رہی ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے حضرت بل میں نامہ نگاروں سے کہا’’ہم نے کبھی بھی پاکستان کے ایجنڈے پر عمل درآمد نہیں کیا۔ افسوس کی بات ہے کہ ہم پر الزام لگانے والے پاکستان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ ہم ان کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں؟‘‘۔
بارہمولہ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ شیخ عبدالرشید، جو انجینئر رشید کے نام سے مشہور ہیں، جن پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے وادی کشمیر میں ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے بی جے پی کے ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے، فاروق عبداللہ نے کہا کہ جو لوگ ان کی پارٹی پر پاکستان کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کا الزام لگاتے ہیں وہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جنہیں پاکستان سے فنڈز ملے ہیں۔
این سی صدر نے کہا’’وہ خود پاکستان کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں کو رہا کیا جو پاکستان کی بولی بولتے تھے‘ جو استصواب رائے چاہتے تھے، جو پاکستان سے پیسے لائے تھے، وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں ایک ایسا رہنما دکھائیں جو پاکستان کے ساتھ تھا اور ہمارے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے جموں و کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات میں’اچھے نتائج‘کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہمیں اچھے نتائج دیں گے۔
ڈاکٹر فاروق نے عید میلادالنبیؐ کی اختتامی تقریب سعید کے سلسلے میں آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور وہیں نمازِجمعہ بھی ادا کی۔انہوں نے اس موقعے پر عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاء، فلسطینی عوامی کی فتح و نصرت اور جموںوکشمیر کے عوام کو موجودہ چیلنجوں سے نجات کیلئے دعا کی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جموںکشمیر کے عوام ایک دہائی سے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں اور ظلم و ستم، جبر و استبداد اور دھونس و دباؤ کے عتاب کے شکار ہیں، جو تاریخ میں ایک سیاہ باب انداج ہوا ہے ۔
این سی صدر نے کہاکہ ہماری اس ریاست کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیاہے ، ہمارے آئینی اور جمہوری حقوق سلب کئے گئے ہیں۔ ہمیں اُمید کے ہے کہ عوامی حکومت کے قیام سے لوگوں کے مسائل و مشکلات میں کمی آئے گی اور ساتھ ہی ریاست کا درجہ بھی بحال ہوگا۔
ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ بدقسمتی سے ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ بار بار تین خاندان پر انگلی اُٹھاتے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کا جموں وکشمیر میں اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے اور یہاں ان کی دال گلنے والی نہیں ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان اور تعمیر و ترقی اُسی صورت میں ممکن ہے جب یہاں ریاست کے لوگوں کے دلوں کو جیتے کیلئے آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی عمل میں لائی جائے گی۔
آندھرا پردیش کے تروپتی مندر میں لڈو بنانے میں گائے کے گوشت اور مچھلی کے تیل کے استعمال کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عبداللہ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن اگر ایسا کچھ ہے تو اس کی جانچ ہونی چاہئے اور کارروائی کی جانی چاہئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں۳۸ء۶۱فیصد ووٹنگ ہوئی

Next Post

قاضی گنڈ میںموٹر سائیکل سے ٹکر۲۰ سالہ لڑکی ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

قاضی گنڈ میںموٹر سائیکل سے ٹکر۲۰ سالہ لڑکی ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.