جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مسلم پرسنل لا بورڈ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات,وقف ترمیمی بل پر بورڈ نے تفصیل سے اپنا مؤقف پیش کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-21
in قومی خبریں
A A
خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری ، کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول۔ مسلم پرسنل لا بورڈ

Muslim

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

نئی دہلی// کل شام وقف ترمیمی بل پر اپنا مؤقف رکھنے کے لئے جوائنٹ پارلیمنٹ کمیٹی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو موقع دیا تھا۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوئی۔ وفد کی قیادت بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق وفد میں جنرل سکریٹری بورڈ مولانا محمد فضل الرحیم مجددی، لیگل کمیٹی کے اسسٹنٹ کنوینر و رکن عاملہ سینئر ایڈوکیٹ جناب ایم آر شمشاد ، رکن عاملہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعود عالم قاسمی اور رکن عاملہ و ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس شامل تھے ۔
اس موقع پر جے پی سی کے تمام ارکان موجود تھے ۔ سب سے پہلے ڈاکٹر الیاس نے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا۔ اس کے بعد صدر بورڈ نے تفصیل سے وقف کی شرعی حیثیت اور تاریخ پر روشنی ڈالی۔مولانا نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ بورڈ مسلمانان ہند کا ایک متحدہ پلیٹ فارم ہے ، جس میں ملک کی تمام اہم دینی و ملی جماعتیں، تمام مسالک، تمام اہم دینی مدارس، ملت کے علماء اور دانشوروں کی نمائندگی ہے ۔
پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی نے بھی وقف کی شرعی حیثیت پر گفتگو کی۔ اس کے بعد سینئر ایڈوکیٹ جناب ایم آر شمشاد نے وقف ترمیمی بل کی خامیوں اور نقائص پر قانونی نقطۂ نظر سے تفصیلی اظہار خیال کیا۔ مولانا محمد فضل الرحیم مجددی اور ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے بھی اس گفتگو میں حصہ لیا۔ بعد ازاں جے پی سی کے بعض ارکان نے توضیحی سوالات کئے ، جس کے ارکان وفد کی جانب سے تفصیل سے جواب دئے گئے ۔
قبل ازیں بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے تفصیلی جائزے اور اس پر بورڈ کے اعتراضات پر مبنی 211 صفحات پر مشتمل ایک یاداشت بھی جمع کی گئی تھی، جس کی کاپیاں جے پی سی کے ارکان کو قبل از وقت فراہم کردی گئی تھیں۔ کمیٹی کے بعض ممبران نے بورڈ کے ڈرافٹ کی بہت تعریف کی اور کہا کہ وقف ترمیمی بل پر اب تک اس سے بہتر چیز ہمارے سامنے نہیں آئی ہے ، اس میں وقف ترمیمی بل سے متعلق تمام سوالات کا جواب موجود ہے اور بڑی حد تک ہمارے اشکالات دور ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک غیر رسمی میٹنگ میں 24؍ اگست کو بورڈ چیئرمین کمیٹی کو ایک مختصر یاداشت پیش کرچکا ہے ۔ ارکان بورڈ اور چیئرمین کمیٹی نے جو سوالات اٹھائے اس کے لئے بورڈ سے کہا گیا کہ وہ تحریری سوالات ملنے کے 15؍ دن کے اندر اپنے جوابات جمع کرادے ۔ آخر میں چیئرمین کمیٹی نے ارکان وفد کا شکریہ ادا کیا۔ بورڈ کی طرف سے جنرل سکریٹری بورڈ مولانا محمد فضل الرحیم صاحب نے چیئرمین جے پی سی اور تمام ارکان کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بڑی خندہ پیشانی سے ہماری باتوں کو سنا۔ یہ میٹنگ تقریباً ڈھائی گھنٹہ تک چلی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مہاراشٹر میں روزانہ سات کسان خودکشی کر رہے ہیں: کانگریس

Next Post

اسرائیل حزب اللہ تنازعے کا سفارتی حل ممکن ہے، جو بائیڈن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

اسرائیل حزب اللہ تنازعے کا سفارتی حل ممکن ہے، جو بائیڈن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.