واشنگٹن//
امریکہ نے کہا ہے کہ نئے جوہری تجربات کی صورت میں شمالی کوریا پر اضافی پابندیاں لگا دی جائیں گی۔
امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپانی حکام کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا 5 سال کے بعد زمانہ قریب میں دوبارہ جوہری تجربہ کر سکتا ہے۔
امریکہ کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ لِنڈا تھامس۔گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ حالِ حاضر میں شمالی کوریا کے لئے منظور شدہ پابندیوں کو نافذ العمل کیا جان ضروری ہے۔ اگر یہ ملک کوئی اور جوہری تجربہ کرتا ہے تو بلا شبہ ہم اضافی پابندیوں کے لئے دباو ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ مذکورہ بیان، 26 مئی کو امریکہ کے پیش کردہ اور جوہری وار ہیڈ والے بین البراعظمی میزائل تجربوں کے جواب میں شمالی کوریا پر سخت پابندیوں کے اطلاق کی تجویز پر مبنی اقوام متحدہ کے فیصلے کو چین اور روس کی طرف سے ویٹو کئے جانے کے بعد، جاری کیا گیا ہے۔
ویٹو کے بارے میں فرانس کے اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندے نکولس ڈی ریوئیر نے کہا تھا کہ چین اور روس کا ویٹو شمالی کوریا کا دفاع کرنے اور اسے مزید مضبوط بنانے کے لئے ایک بلینک چیک کی حیثیت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ 2006 میں پہلے جوہری تجربے کے بعد سے شمالی کوریا پر مختلف پابندیاں لگا رہا ہے۔