نئی دہلی// عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر اور دہلی کی نامزد وزیر اعلیٰ آتشی نے قرول باغ علاقے میں مکان گرنے کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔
محترمہ آتشی نے ٹویٹر پر کہا [؟]قرول باغ علاقے میں مکان گرنے کا یہ واقعہ بہت افسوسناک ہے ۔ میں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ وہاں رہنے والے لوگوں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کریں، اگر کوئی زخمی ہو تو اس کا علاج کروایا جائے اور اس حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے ۔ حادثے کے حوالے سے کارپوریشن کے میئر سے بھی بات چیت ہوئی ہے ۔
محترمہ آتشی نے کہا "اس سال بہت زیادہ بارش ہوئی ہے ، تمام دہلی والوں سے میری اپیل ہے کہ اگر تعمیرات سے متعلق کسی بھی حادثے کا خدشہ ہے ، تو فوری طور پر انتظامیہ اور کارپوریشن کو اطلاع دیں، حکومت فوری طور پر آپ کی مدد کرے گی۔”
خیال رہے کہ قرول باغ علاقے میں ایک عمارت کا کچھ حصہ گر گیا ہے جس میں کچھ لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔