سرینگر18 ستمبر
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بدھ کو دوپہر ایک بجے تک 41.17 فیصد رائے دہندگی ریکارڈ کی گئی۔
سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی۔
اس دوران جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور یہ واقعات سے پاک ہے۔
پولے نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ٹرن آو¿ٹ 60 فیصد سے تجاوز کر جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر پولنگ ہو رہی ہے۔ جس طرح سے پولنگ آگے بڑھ رہی ہے وہ زیادہ ٹرن آو¿ٹ کی نشاندہی کرتی ہے۔ ہم 60 فیصد سے زیادہ پولنگ کی توقع کرتے ہیں۔ اب تک پولنگ پرامن اور واقعات سے پاک رہی ہے۔
افسر جموں شہر کے مٹھی علاقے میں کشمیری تارکین وطن کے لئے بنائے گئے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 24 اسمبلی حلقوں کے لئے 3266 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔
پولے نے کہا”ہم نے کشمیر کے 16 اسمبلی حلقوں کے لئے ووٹ ڈالنے کے لئے کشمیری تارکین وطن کے لئے 19 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں“۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے جموں میں کشمیری تارکین وطن کے لئے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا تھا اور تقریبا 20 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔
پولے نے مزید کہا کہ انہوں نے جموں میں کشمیری تارکین وطن کے لئے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا تھا اور تقریبا 20 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سات اضلاع کے 24 اسمبلی حلقوں میں بدھ کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ 23 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان 219 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، جن میں 90 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔
اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں یہ پہلے اسمبلی انتخابات ہوں گے۔