نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے صحت وخاندانی فلاح و بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔
بدھ کو یہاں ایک ٹویٹ میں مسٹر مودی نے کہا کہ ’’مسٹر منڈاویا ہمارے صحت، کیمیکل اور کھاد کے شعبوں کو مضبوط بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہاکہ ’’مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا کو سالگرہ مبارک ہو۔ ان کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے دعاگو ہوں۔”