نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ بدھ کو گجرات کا دورہ کریں گے اور چوتھی گلوبل ری انویسٹ۔ 2024 کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے منگل کو یہاں بتایا کہ مسٹر دھنکڑ 18 ستمبر کو گجرات کا دورہ کریں گے ۔
ایک روزہ دورے کے دوران مسٹر دھنکڑ گاندھی نگر میں ‘چوتھی گلوبل ری انویسٹ، 2024’ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کریں گے ۔