جموں//
جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات۲۰۲۴ ء کے تیسرے اور آخری مرحلے میں جموں و کشمیر کے سات اضلاع کے ۴۰؍ اَسمبلی حلقوںمیں۴۸۳؍ اُمیدواروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے جمعرات کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دِن تھا جبکہ یکم؍ اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ اسمبلی اِنتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے کلُ۴۸۳؍اُمیدواروں نے۵۱۸کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
جموں ضلع میں کل ۱۲۲؍ اُمیدواروں نے اَپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ اس کے بعد ضلع بارہمولہ میں۱۱۱، ضلع کپواڑہ میں ۸۰، ضلع بانڈی پورہ میں ۵۰، کٹھوعہ ضلع میں ۴۷، ضلع اودھمپور میں ۴۰ جبکہ ضلع سانبہ میں ۳۳ اُمیدواروں نے اَپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔
صوبہ جموں میں اودھمپور ضلع کے چار اسمبلی حلقوں کیلئے اسمبلی حلقہ اودھمپور ویسٹ سے ۱۳؍ اُمیدواروں ،اسمبلی حلقہ اودھمپور ایسٹ سے ۱۱؍اسمبلی حلقہ چنانی سے۹ جبکہ اسمبلی حلقہ رام نگر (ایس سی) سے۷؍ اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
کٹھوعہ ضلع کے چھ اسمبلی حلقوںکیلئے اسمبلی حلقہ بنی سے ۹؍اُمیدواروں،اسمبلی حلقہ بلاور سے‘اسمبلی حلقہ بسوہلی سے ۷’اسمبلی حلقہ جسروٹا سے۱۰‘اسمبلی حلقہ کٹھوعہ (ایس سی) سے ۶جبکہ اسمبلی حلقہ ہیرا نگرسے۱۰؍اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
سانبہ ضلع میںاسمبلی حلقہ رام گڑھ (ایس سی)سے۷؍اُمیدواروں ،اسمبلی حلقہ سانبہ سے۱۵جبکہ اسمبلی حلقہ وِجے پور سے۱۱؍ اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
جموں ضلع کے گیارہ اسمبلی حلقوں میں اسمبلی حلقہ بشنا ہ(ایس سی) سے۱۳؍اُمیدواروں‘اسمبلی حلقہ سچیت گڑھ (ایس سی) سے۱۴‘ اسمبلی حلقہ آر ایس پورہ ۱۴‘ جموں جنوبی سے۱۴‘اسمبلی حلقہ بہوسے ۱۲‘اسمبلی حلقہ جموں ایسٹ سے ۱۰‘اسمبلی حلقہ نگروٹہ سے۸‘اسمبلی حلقہ جموں ویسٹ سے ۱۳‘اسمبلی حلقہ جموں نارتھ سے۱۷‘اسمبلی حلقہ مڑھ (ایس سی) سے ۶‘اسمبلی حلقہ اکھنور (ایس سی) سے۵ جبکہ اسمبلی حلقہ چھمب سے۱۰؍ اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔
اِسی طرح صوبہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے چھ اسمبلی حلقوں میں سے کرناہ میں ۱۲؍اُمید واروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ، اسمبلی حلقہ ترہگام میں ۱۳؍اُمیدارووں ،اسمبلی حلقہ کپواڑہ میں۹؍اُمیدواروں ، اسمبلی حلقہ لولاب میں ۱۳؍اُمید واروں، اسمبلی حلقہ ہندہ واڑہ میں ۱۱؍اُمید واروں جبکہ اسمبلی حلقہ لنگیٹ میں ۲۲؍ اُمید واروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔
ضلع بارہمولہ کے سات اسمبلی حلقوں میں سے سوپور میں۲۳؍اُمیدواروں ‘۸رفیع آباد میں۱۴؍اُمید واروں اوڑی میں۷؍اُمید واروں ‘بارہمولہ میں۲۶؍اُمید واروں۱۱گلمرگ میں۱۴‘واگورہ،کریری میں۱۳؍اُمید واروں جبکہ پٹن اسمبلی حلقہ میں۱۴؍اُمید واروں نے اَپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔
بانڈی پورہ ضلع میںاسمبلی حلقہ سوناواری سے ۲۲؍ اُمیدواروں،اسمبلی حلقہ بانڈی پورہ سے ۲۳جبکہ اسمبلی حلقہ گریز (ایس ٹی) سے ۵؍اُمید واروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں ۔
تیسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن۵؍ستمبر کو جاری کیا گیا تھا اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ۱۲ ؍ستمبر۲۰۲۴ کو سہ پہر۳ بجے تک تھی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز ۱۳؍ستمبر ۲۰۲۴ کو کریں گے جبکہ امیدوار۱۷؍ستمبر یا اس سے پہلے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں سہ پہر ۳بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد درست نامزد امیدوار اِنتخابی میدان میں ہوں گے۔
تیسرے مرحلے میں ان۴۰؍ اَسمبلی حلقوں کیلئے پولنگ کا دن یکم؍ اکتوبر۲۰۲۴ کو مقرر ہے اور ووٹنگ صبح۷بجے سے شام۶بجے تک ہوگی۔