ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اہم عہدوں پر فائز کچھ لوگوں کو قومی مفاد کا علم نہیں: دھنکڑ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-13
in قومی خبریں
A A
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑنے آج کہا کہ اہم عہدوں پر فائز کچھ لوگوں کو قومی مفاد کا کوئی علم نہیں ہے ۔
آئینی عہدے پر فائز شخص کا ملک دشمنوں کے ساتھ ملنا قابل مذمت، قابل نفرت اور ناقابل برداشت ہے ۔
آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں انٹرن شپ کرنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکڑ نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو ملک سے باہر قوم کا سفیر بننا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایک آئینی عہدے پر فائز شخص ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر اس کے بالکل برعکس کام کر رہا ہے ۔ اس سے زیادہ قابل مذمت، قابل نفرت اور ناقابل برداشت کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایسے افراد آزادی کی قدر کو نہیں سمجھتے ۔ وہ نہیں سمجھتے کہ اس ملک کی تہذیب 5000 سال پرانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا دکھ اور تکلیف ہے کہ اہم عہدوں پر فائز کچھ لوگوں کو قومی مفاد کا علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سچا ہندوستانی کبھی بھی دشمنوں کا ساتھ نہیں دے گا۔
نائب صدر نے کہا "مجھے اس بات سے دکھ اور پریشانی ہے کہ اہم عہدوں پر فائز کچھ لوگوں کو ہندوستان کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔ انہیں نہ تو ہمارے آئین کا کوئی علم ہے اور نہ ہی انہیں قومی مفاد کا کوئی علم ہے ۔”
مسٹر دھنکڑ نے کہا کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے اسے دیکھ کر دل دہل جاتا ہے ۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ اس آزادی کے حصول، اس آزادی کی حفاظت اور اس ملک کی حفاظت میں سب سے زیادہ قربانیاں دی گئی ہیں۔
مسٹر دھنکڑ نے کہا ‘‘ہمارے بھائی اور بہنیں ملک کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار رہتے ہیں۔ مائیں اپنے بیٹے کھو چکی ہیں، بیویاں اپنے شوہر کھو چکی ہیں۔ ہم اپنی قوم پرستی کا مذاق نہیں اڑا سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آئین مقدس ہے ۔ اس کا مسودہ آئین کے بانیوں، دستور ساز اسمبلی کے اراکین نے 18 اجلاسوں میں تین سال کی محنت سے بغیر کسی رکاوٹ کے ، بغیر کسی ہنگامے کے ، بغیر کسی نعرے کے اور بغیر کسی پوسٹر لہرائے تیار کیا تھا۔ یہ بات چیت، بحث، مثبت بحث اور غور و خوض کے موثر طریقہ کار سے ہی ممکن ہوا، ان کے سامنے بہت سے مسائل اختلافی تھے اور اتفاق رائے پیدا کرنا آسان نہیں تھا۔
مسٹر دھنکڑ نے کہا "اور اب، کچھ لوگ ہمارے ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ جہالت کی انتہا ہے ۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی نے سیتارام یچوری کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

Next Post

یو این عملے پر اسرائیلی حملوں پر احتساب کی عدم موجودگی ناقابل برداشت ہے: انتونیو گوتریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
پوتین اور زیلنسکی سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں:گوتیرس

یو این عملے پر اسرائیلی حملوں پر احتساب کی عدم موجودگی ناقابل برداشت ہے: انتونیو گوتریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.