نئی دہلی//) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے لیڈر سیتارام یچوری کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا۔
مسٹر گاندھی نے کہا "سیتارام یچوری جی ایک اچھے دوست تھے ۔ ہندوستان کے نظریات کے ایک محافظ تھے جو ہمارے ملک کے بارے میں گہری سمجھ رکھتے تھے ۔ میں ہمارے اور ان کے درمیان طویل بات چیت سے محروم رہوں گا۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے لواحقین، دوستوں اور پیروکاروں کے ساتھ دل کی گہرائی سے اظہار ” ہمدردی۔”
کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرکے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا "سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری اور سینئر لیڈر سیتارام یچوری کا انتقال ہندوستانی سیاست کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ خدا ان کی روح کو شانتی دے اور سوگوار خاندان کے افراد کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دے ۔