سرینگر//
سابق رکن اسمبلی اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کے سابق وائس چیئرمین نظام الدین بھٹ نے اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ سے ایک دن پہلے بدھ کو سرینگر میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔
ایک مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھٹ نے سرینگر میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ طارق حمید قرہ کی موجودگی میں سب سے پرانی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
یہ پیش رفت جموں و کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے جمعرات کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ سے ایک دن پہلے سامنے آئی ہے۔
بھٹ نے بانڈی پورہ حلقہ کے لئے ابھی تک اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا ہے جہاں یکم اکتوبر کو جموں و کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
غور طلب ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد میں بانڈی پورہ سیٹ کی تقسیم کے معاہدے میں کانگریس کو الاٹ کی گئی ہے۔
بھٹ کی سب سے پرانی پارٹی میں شمولیت کو ایک بڑی تقویت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس نشست پر نیشنل کانفرنس اور کانگریس مشترکہ طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ بھٹ کو پہلے ہی بانڈی پورہ حلقہ کے لئے ایک بڑے امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا جس کی بڑی تعداد میں پیروکار ہفتوں سے بڑھ رہے ہیں۔
بھٹ نے بانڈی پورہ حلقہ کیلئے ابھی تک اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا ہے جہاں یکم اکتوبر کو جموں و کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔