نئی دہلی//ملک کے وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں بدھ کو شدید بارش کی توقع ہے ۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے حکام نے کہا "بدھ کو مدھیہ پردیش میں شدید بارش متوقع ہے ۔ اگلے سات دنوں کے دوران مدھیہ پردیش، ودربھ، کونکن، گوا، وسطی مہاراشٹر کے وادی کے علاقوں میں منگل اور بدھ کو اور گجرات کے علاقے میں 14-16 ستمبر کو چھتیس گڑھ میں مختلف مقامات پر بھاری بارش متوقع ہے ۔ مزید برآں، 13 ستمبر کو تریپورہ، میزورم اور جنوبی منی پور میں مختلف مقامات پر انتہائی شدید بارش متوقع ہے ۔
پورے ہفتے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں ہلکی اور درمیانی بارش کا امکان ہے ۔
جمعرات کو اتراکھنڈ، اتر پردیش، مشرقی راجستھان میں 11 سے 13 ستمبر اور ہریانہ میں کچھ مقامات پر بہت زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے ۔ منگل کو ہماچل پردیش میں مخلف مقامات پر، 10-14 ستمبر کو اتراکھنڈ اور ہریانہ، 10-15 ستمبر کو اتر پردیش، مشرقی راجستھان میں موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ دہلی اور قومی راجدھانی خطہ علاقے (این سی آر) میں 16 ستمبر تک ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ عام طور پر ابر آلود آسمان رہنے کی توقع ہے ۔