جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آپ حکومت مدراسی کیمپ میں ایک بھی کچی بستی کو منہدم نہیں ہونے دے گی: سسودیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-11
in قومی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے منگل کو کہا کہ جب تک دہلی میں آپ کی حکومت ہے ، کسی کو بے گھر نہیں ہونے دیا جائے گا۔یہاں پرانا بارہ پولا کے قریب مدراسی کیمپ میں رہنے والے لوگوں سے ملاقات کے بعد مسٹر سسودیا نے کہا ”بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پوری دہلی میں دہشت پیدا کر دی ہے ۔ بی جے پی لیفٹیننٹ گورنر سے کہکر افسروں کو ڈراتی ، دھمکاتی ہے اور انہیں نوٹس بھیجتی ہے ۔ اس کے بعد بی جے پی والے خود آکر مظاہرہ کرتے ہیں۔
مسٹر سسودیا نے کہا کہ لوگ 50-60 سال سے زیادہ عرصے سے مدراسی کیمپ میں رہ رہے ہیں۔ بازآبادکاری اور بحالی کا کوئی انتظام کیے بغیر ان لوگوں کو بے گھر نہیں کیا جا سکتا، یہاں کسی بھی طرح کی انہدامی کارراوائی بالکل غلط ہے ۔ عام آدمی پارٹی ان لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ان کی کچی بستیوں کو اس طرح گرنے نہیں دیں گے ۔
انہوں نے ‘ ایکس ‘ پر لکھا ”بلڈوزر کے ذریعے کچی آبادیوں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔ دہلی کے مدراسی کیمپ کی کچی بستیوں میں رہنے والے ہزاروں لوگ دہلی کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ اگر لیفٹیننٹ گورنر اور بی جے پی نے ان کے مکانات کو ہٹانے یا گرانے کی کوشش کی تو ہم اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔ ہم ان لوگوں کے گھروں کو بچانے کے لیے آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے ۔ چاہے اس کے لیے عدالت میں لڑنا پڑے یا سڑک پر۔
مسٹر سسودیا نے مزید کہا کہ عام آدمی کی حکومت نے ضرورت مندوں کے سروں پر چھت فراہم کی ہے اور لوگوں کو رہائش فراہم کی ہے ۔ بچوں کو مفت بجلی، پانی اور بہتر تعلیم فراہم کی۔ لیکن بی جے پی نے صرف لوگوں کے آباد مکانوں کو گرایا ہے ۔ تعلیم کا معیار بد سے بدتر کیا ہے ۔ ہم اس کے خلاف عدالت سے لیکر سڑک تک لڑیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وسطی، شمال مغربی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان

Next Post

یوکرین کا ماسکو سمیت روس کے دیگر علاقوں پر 100 سے زائد ڈرون طیارون سے حملہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
روس کا یوکرین پرہائپرسونک میزائل حملہ

یوکرین کا ماسکو سمیت روس کے دیگر علاقوں پر 100 سے زائد ڈرون طیارون سے حملہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.