بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ملک میں نفرت انگیز بیانات اور بلڈوزر کے ذریعے ظلم کے واقعات پر سخت کاروائی کی جائے : جماعت اسلامی ہند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-08
in قومی خبریں
A A
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

نئی دہلی// نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر سلیم انجینئر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں نفرت انگیز بیانات اور بلڈوزر کے ذریعے ظلم کے واقعات پر سخت کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں آج کیا۔
پروفیسر سلیم نے نفرت انگیز جرائم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ ملک میں نفرت انگیز جرائم میں خاصہ اضافہ ہوا ہے ۔ کچھ طاقتیں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بناتی ہیں تاکہ وہ مشتعل ہوں اور ملک میں بدامنی پھیلے ۔ افسوس کی بات ہے کہ سماج دشمن عناصر بلا خوف و خطر جرائم انجام دے رہے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں پولیس اور سیاسی سرپرستوں کی حمایت اور تحفظ حاصل ہے ، لہٰذا انہیں نہ عدالت سے سزا کا خوف ہے اور نہ ہی گرفتاری کا۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ وہ ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف فوری کارروائی کریں اور گنہگاروں کو سزا دلوائیں۔’’
ملزمین کی املاک کو بلڈوزر کے ذریعے تباہ کرنے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘ یہ ایک غیر قانونی عمل ہے جس کا رجحان ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ عجیب بات ہے کہ جائیدادیں یا مکانات کی مسماری کا نشانہ زیادہ تر مذہبی اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کو ہی بنایا جاتا ہے اور بڑی چالاکی کے ساتھ اس غیر جمہوری، آمرانہ اور غیرانسانی طریقے کو ‘‘ بلڈوزر انصاف’’ کا نام دے دیا گیا ہے ۔ شکر ہے کہ اس غیر قانونی مسماری کے خلاف ایک عرضی پر جسٹس بی آر گوائی اور کے وی وشوا ناتھن کی سپریم کورٹ بنچ کا قابل ستائش ریمارکس آیا اور اس غیر قانونی انہدام پر روک لگانے کی طرف پیش رفت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ‘‘ ملکیتیں صرف اس لیے منہدم نہیں کی جا سکتیں کہ ان کا تعلق کسی ایسے شخص سے ہے جس پر جرم کا الزام ہے ’’۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر پورے ملک میں رہنما خطوط جاری کرے گا اور تمام متعلقہ حکام سپریم کورٹ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں گے ’’۔
نفرت انگیز تقاریر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ مہاراشٹر میں ایک مذہبی رہنما نے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا اور حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی رہنما نے بھی اشتعال انگیز باتیں کہی۔ اس طرح کے بیانات تشدد اور فرقہ وارانہ فسادات کا ماحول پیدا کرنے کی غرض سے دیئے جاتے ہیں جو ملک کے امن و امان کو خراب اور مسلمانوں کو جذباتی ٹھیس پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں ، لہٰذا کورٹ کو چاہئے کہ وہ ان کے خلاف از خود نوٹس لے اور عدالت کے حکم پر سب کو عمل درآمد کرنے کا پابند کرے ’’۔
مرکزی سکریٹری شفیع مدنی صاحب نے آسام کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ فارنر ٹربیونل’ کی جانب سے 28 بنگالی زبان بولنے والے مسلمانوں کو غیر ملکی قرار دیئے جانے کے بعد ٹرانزٹ کیمپوں میں بھیج دیا گیا۔ یہ ان کے بنیادی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔ جن لوگوں کو غیر ملکی قرار دیا گیا ہے وہ اپنے خلاف چل رہے مقدمے تک سے واقف نہیں تھے ۔ ٹربیونل کا یہ فیصلہ مسلم کمیونٹی بالخصوص ‘ میاں بنگالی مسلمانوں ’ کو غیر مناسب طریقے پر نشانہ بنانے کی شہادت دے رہا ہے ۔ ‘ ٓآسام این آر سی’ کے ریکارڈ میں غیر ملکی قرار دیئے گئے لوگوں میں تقریبا دو تہائی ہندو اور ایک تہائی مسلمان ہیں۔ مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صرف مسلمانوں کو ہی خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ یہ انتہائی غیر انسانی رویہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ‘‘ جماعت، ان تمام گرفتار شدگان کی فوری رہائی اور ‘‘ فارنر ٹریبونل’’ کے فیصلے پر روک لگانے کا مطالبہ کرتی ہے ۔ جماعت ‘ این آر سی ’ کے غلط استعمال کی وجہ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ان کی ہر طرح کی قانونی اوراخلاقی مدد کے لیے تیار ہے ۔ ہمیں سول سوسائٹی اور میڈیا سے پوری توقع ہے کہ وہ اس حساس مسئلے کے بارے میں عوام میں آگاہی لانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صورت حال کا فوری جائزہ لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی شخص کو بلا جواز گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ تمام شہریوں کے وقار اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محمد رضوان کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنائے جانے کا امکان

Next Post

بھارت جوڑو یاترا نے ہمیں ہمت دی اور ہمارا حوصلہ بڑھایا: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

بھارت جوڑو یاترا نے ہمیں ہمت دی اور ہمارا حوصلہ بڑھایا: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.