جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سانبہ کی اساتذہ کا کولگام میں قتل‘ پنڈت ایک بار پھر سڑکوں پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-01
in اہم ترین
A A
کشمیری پنڈتوں کا وادی سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا الٹی میٹم اگر…

KULGAM, MAY 31 (UNI):- Kashmiri Pandits staging a protest at Jammu Srinagar National Highway against the killing of migrant woman teacher by terrorists at a school in Kulgam on Tuesday. UNI PHOTO-97U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
کشمیری پنڈتوں نے منگل کو خبردار کیا کہ اگر حکومت وادی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہوں کی ہلاکتوں کا ۲۴ گھنٹے کے اندر کوئی مضبوط حل فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ’بڑے پیمانے پر نقل مکانی‘ کی جائے گی۔
یہ اعلان سرینگر میں مشتعل پنڈتوں کے احتجاج کے دوران سامنے آیا جب جموں ڈویڑن کے سانبہ سے تعلق رکھنے والی ایک اساتذہ کو کولگام کے ہائی اسکول گوپال پورہ علاقے میں صبح دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے ٹویٹس کے ذریعے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کولگام کے ہائی اسکول گوپال پورہ میں جنگجوؤں نے ایک ہندو خاتون ٹیچر پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔
ترجمان نے کہا کہ خاتون ٹیچر کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔
مقتولہ استانی کی شناخت رجنی ساکن ضلع سانبہ کے بطور کی گئی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی۔
اس ہلاکت کیخلاف وادی میں کئی مقامات پر مظاہرے ہوئے جن میں وزیر اعظم پیکیج کے تحت وادی میں تعینات کشمیری پنڈتوں نے حصہ لیا ۔
مظاہرے میں شامل امیت کول نے انکشاف کیا کہ حالات معمول پر آنے تک وہ’محفوظ جگہ‘ پر منتقل ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
کول نے کہا ’’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت ۲۴ گھنٹوں میں ہمارے لیے کوئی سخت فیصلہ لینے میں ناکام رہتی ہے، تو ہم وادی سے نکل جائیں گے اور ایک بار پھر بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوگی‘‘۔
کول کا مزید کہنا تھا’’جب ہمارا وفد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملا تو ہم نے ان سے ہمیں بچانے کی درخواست کی اور ہمارے میمورنڈم میں یہ بھی لکھا گیا کہ جب تک کشمیر میں حالات معمول پر آجائیں، ہمیں کچھ وقت کیلئے کچھ دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا جائے‘‘۔
کول نے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کے حوالے سے کہا’’انہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ دو تین سالوں میں کشمیر کو’دہشت گردی سے پاک‘ کر دیں گے، اس لیے ہم نے ان سے کہا کہ وہ ہمیں اس وقت تک منتقل کر دیں‘‘۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا’’صرف ۱۲۵۰؍ افراد کو ٹرانزٹ کیمپوں میں جگہ دی گئی ہے، باقی ۴۰۰۰ لوگ کرائے کی رہائش گاہوں میں رہ رہے ہیں، اور ان سب کو ان کے گھروں تک پہنچ کر حفاظت اور تحفظ فراہم کرنا ایک ناممکن چیز ہے‘‘۔
مظاہرین نے اعلان کیا کہ ۲۴ گھنٹے تک احتجاج جاری رہے گا جب تک ان کا کوئی حل نہیں نکالا جاتا۔
اس دوران کشمیری پنڈتوں نے منگل کے روز کولگام میں ایک ہندو خاتون اسکول ٹیچر کی ہلاکت کے خلاف سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی محفوظ مقامات پر تعینات کرنے کے مطالبوں کو لے کر جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔قاضی گنڈ میں احتجاجیوں کے دھرنے سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی۔
سرینگر کے اندرا نگر علاقے میں احتجاج کے دوران ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محفوظ مقامات پر تعینات کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایسا نہیں کیا جائے گا تب تک ہم دھرنے پر بیٹھ جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا’’یہ ٹارگیٹ ہلاکتیں ہیں اور یہاں اقلیتی فرقے سے وابستہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے ‘‘۔
احتجاجی نے کہا کہ یہاں کے اکثیرتی فرقے کو چاہئے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک وفد حال ہی میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا صاحب سے بھی ملا اور ہم نے یہی گذارش کی کہ ہہمیں بچایا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی سیکورٹی فراہم نہیں کی جا رہی ہے ۔قاضی گنڈ میں احتجاجیوں نے دھرنا دیا اور وہ اپنے مطالبات کو لے کر جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔
ان کے دھرنے سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہو کر رہ گئی۔
بتادیں کہ کولگام کے گوپال پورہ علاقے کے ایک ہائی اسکول میں منگل کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے رجنی بالا نامی ایک ہندو خاتون ٹیچر پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ان کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
قبل ازیں رواں ماہ کی۲۱تاریخ کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے راہل بٹ نامی ایک پنڈت سرکاری ملازم کو اپنے ہی دفتر میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۶۵ سال سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کر سکتے

Next Post

وادی میں تعینات جموں صوبے کے ملازمین کی تفاصیل طلب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
وادی میں تعینات جموں صوبے کے ملازمین کی تفاصیل طلب

وادی میں تعینات جموں صوبے کے ملازمین کی تفاصیل طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.