جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

عمرعبداللہ کے بعد سجاد لون بھی دو حلقوں سے میدان میں اترے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-07
in مقامی خبریں
A A
تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

سرینگر//
سابق وزیر اور پیپلز کانفرنس (پی سی) کے صدر سجاد لون نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ شمالی ضلع کپوارہ کے دو اسمبلی حلقوں ، کپوارہ اور ہندوارہ سے انتخابات لڑیں گے۔
پی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا تاکہ پارٹی دونوں حلقوں میں کامیاب ہو پائے۔ قبل ازیں، جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی وسطی کشمیر کی دو پارلیمانی نشستوں پر پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔
پیپلز کانفرنس کی جانب سے اجرا کئے گئے امیدواروں کی فہرست میں سجاد لون کا نام کپوارہ اور ہندوارہ حلقوں میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری عمران انصاری حلقہ انتخاب پٹن سے دوبارہ اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔
سابق ایم ایل اے بشیر احمد ڈار کو نئی حلقہ اسمبلی ترہگام سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی ڈی سی چیئرمین کپوارہ اور پارٹی رکن عرفان پنڈت پوری حلقہ لنگیٹ سے انتخابات لڑیں گے۔
پارٹی نے نوجوان امیدارو مدثر اکبر کو لولاب حلقے سے امیدوار نامزد کیا ہے، مدثر اکبر پیشہ سے ایک استاد تھے۔ انہوں نے سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی سے استعفیٰ دے کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سجاد غنی لون کا مقابلہ کپوارہ میں نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اور سابق وزیر ناصر اسلم وانی سے ہوگا، جبکہ ہندوارہ حلقے میں ان کی انتخابی جنگ این سی کے سابق وزیر چودھری رمضان سے ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کو مکمل یقین ہے کہ ہندوارہ حلقہ پر سجاد لون کا این سی کے ساتھ کڑا مقابلہ نہیں ہے۔
کیونکہ سنہ ۲۰۱۴ اسمبلی انتخابات میں انہوں نے این سی کے امیدوار چودھری رمضان کو پانچ ہزار ووٹ سے شکست دی تھی اور حالیہ پارلیمانی انتخابات میں سجاد لون کو اسی حلقے سے سات ہزار ووٹ کی سبقت تھی۔ جبکہ کپوارہ حلقے سے سجاد لون تیسرے نمبر پر تھے اور نیشنل کانفرنس دوسرے نمبر پر۔
پیپلز کانفرنس ذرائع کا کہنا ہے کہ سجاد لون ہی کپوارہ حلقہ پر نیشنل کانفرنس کو کڑا مقابلہ دے پائیں گے یا کامیاب بھی ہو سکتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ سجاد لون کو حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بارہمولہ نشست (جس میں کپوارہ ضلع کی سبھی اسمبلی نشستیں شامل ہیں) پر جیل میں قید لیڈر انجینئر رشید سے شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ تاہم ضلع کپوارہ کے پانچ اسمبلی حلقوں میں انکو ووٹوں کی سبقت حاصل تھی۔
لوک سبھا انتخابات میں انجینئر رشید نے چار لاکھ ۷۲ہزار ووٹ لیکر اس نشست پر کامیابی حاصل کی جبکہ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ انجینئر سے دو لاکھ سے بھی کم ووٹوں کے فرق سے پیچھے رہے انہیں دو لاکھ ۶۸ہزار ۳۳۹ووٹ ملے جبکہ سجاد لون کو صرف ایک لاکھ ۷۳ہزر ووٹ ملے۔
سجاد لون تین لاکھ ووٹوں کے مارجن سے یہ نشست ہار گئے تھے اور شکست کے بعد کئی ہفتوں تک سیاست سے ’سنیاس‘ لے لیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’این سی،کانگریس بیٹیوں کے حقوق چھین لیں گی‘

Next Post

بی جے پی کے انتخابی منشور میں ۲۵ ضمانتیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
Next Post
دفعہ 370تاریخ:امت شاہ نے جموں میں بی جے پی کا منشور جاری کیا

بی جے پی کے انتخابی منشور میں ۲۵ ضمانتیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.