نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بدھ کو کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی (آپ ) ہریانہ میں حکومت بناتی ہے تو دہلی-پنجاب کی طرح یہاں بھی بجلی کے بل صفر ہو جائیں گے ۔
آج ہریانہ کے پانی پت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سیسوڈیا نے کہا "اس بار عام آدمی پارٹی کو حکومت بنانے دیں، ہریانہ میں بھی دہلی-پنجاب کی طرح بجلی کے بل صفر ہوجائیں گے ۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مفت بجلی، اچھے اسکول، اسپتال، خواتین کو ہر ماہ ایک ہزار روپے اور نوجوانوں کو نوکریوں کی ضمانت دی ہے ۔
انہوں نے کہا ”اگر آپ اپنے بچوں کے لیے اچھی تعلیم چاہتے ہیں تو اس ملک میں اچھی تعلیم کی ایک ہی ضمانت ہے ، وہ ہے اروند کیجریوال۔ دہلی کے لوگوں نے کیجریوال پر بھروسہ کیا، آج وہاں بہترین اسکول بن رہے ہیں، جہاں مہنگے پرائیویٹ اسکولوں سے بھی بہتر تعلیم دی جارہی ہے اور سرکاری اسکولوں کے بچے آئی آئی ٹی جا رہے ہیں۔
آپ کے لیڈر نے کہا "دہلی میں سرکاری اسپتال اور پرتعیش محلہ کلینک بنائے جا رہے ہیں، جب کہ ہریانہ میں پرائمری ہیلتھ سینٹرز کی حالت اتنی خراب ہے جہاں نہ تو ڈاکٹر ہیں اور نہ ہی ادویات ہیں ۔ ہم نے پنجاب میں گارنٹی دی تھی، آج وہاں بھی بہترین محلہ کلینک اور سرکاری اسپتال بن رہے ہیں۔ اگر ہریانہ میں ہماری حکومت آئی تو ہم ہریانہ کے ہر گاؤں میں محلہ کلینک کھولیں گے ۔ آپ کو پرائیویٹ اسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، آپ کو سرکاری اسپتالوں میں بہترین علاج ملے گا۔