بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-15
in مقامی خبریں
A A
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر/۱۴مارچ
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ چھٹی پر گھر آنے والے بڈگام کے کھاگ علاقے سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان سمیر احمد ملہ کو جنگجوؤں نے ہی اغوا کرکے قتل کیا ہے ۔
کمار نے کہا کہ اس جرم میں ملوث لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ اس میں ملوث دیگر تین جنگجوؤں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔
آئی جی پی نے ان باتوں کی جانکاری پیر کو اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا’’کھاگ بڈگام سے تعلق رکھنے والے فوجی سمیر احمد ملہ کی ہلاکت کا معاملہ ٹیرر ایکٹ ہی نکلا، یہ اغوا کے بعد قتل کا معاملہ ہے ‘‘۔
کمار کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا’’اس جرم میں ملوث لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کیا گیا جبکہ قتل میں ملوث لشکر کے دیگر تین جنگجوؤں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کے ساتھ بہت جلد تحت قانون نمٹا جائے گا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں چھٹی پر آنے والے سمیر احمد ملہ نامی ایک فوجی جوان کی لاش دس مارچ کو بر آمد کی گئی تھی۔
جاں بحق فوجی جوان سات مارچ کو اپنے ہی گاؤں لوکری پورہ کھاگ سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
لاش بر آمد ہونے کے بعد آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا’’ فوجی جوان سمیر احمد ملا کی لاش بر آمد کی گئی اس کے جسم پر گولیوں کے نشان نہیں تھے ‘‘۔
ان کا اس ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ اس کیس کے دونوں پہلوؤں آیا یہ ٹیرر کرائم ہے یا قتل ہے ، کو دیکھا جا رہا ہے ۔
کشمیر کے انسپکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ پولیس نے کولگام میں گذشتہ ہفتے شبیر احمد میر نامی سر پنچ کی ہلاکت میں ملوث تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے ۔
آئی جی پی نے کہا کہ پولیس نے گرفتار شدگان کے انکشاف پر دو پستول اور کچھ قابل اعتراض مواد بھی ضبط کیا ہے اورعلاوہ ازیں اس جرم کی انجام دہی کیلئے استعمال کی جانے والی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے ۔
کمار کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ سرپنچ کو حزب المجاہدین کے چیف فاروق نالی کی ہدایات پر مشتاق یتو نامی جنگجو نے مارا ہے ۔
کمارنے اپنے ٹویٹ میں کہا’’کولگام پولیس نے حزب المجاہدین نامی جنگجو تنظیم کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرکے شبیر احمد میر نامی سر پنچ کی ہلاکت میں ملوث تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے ‘‘۔
کشمیر پولیس کے صوبائی سربارہ کا اس ٹویٹ میں مزید کہنا تھا’’گرفتار شدگان کے انکشاف پر قابل اعتراض مواد کے علاوہ دو پستول بھی بر آمد کئے گئے ‘‘۔
کمار نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا’’اس جرم کی انجام دہی کے دوران استعمال کی جانے والی گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں اور دوران تحقیقات معلوم ہوا ہے کہ سرپنچ کو حزب المجاہدین کے چیف فاروق نالی کی ہدایات پر مشتاق یتو نامی جنگجو نے مارا ہے ‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے آڈورہ علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے گیارہ مارچ کی شام شبیر احمد میر نامی ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی سی آئی کمیٹی کی رپورٹ بد نیتی پر مبنی‘ مسترد کرتے ہیں:پریس کور

Next Post

جموں وکشمیر حد بندی کمیشن نے تجاویز شائع کیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
جموں وکشمیر حد بندی کمیشن نے تجاویز شائع کیں

جموں وکشمیر حد بندی کمیشن نے تجاویز شائع کیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.