ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اب چشمے کی ضرورت نہیں، ہندوستان کے پہلے آئی ڈراپ کوڈرگ ایجنسی کی منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-04
in قومی خبریں
A A
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی//ممبئی کی دوا ساز کمپنی اینٹوڈ فارماسیوٹیکل نے اپنے اختراعی پریس وو آئی ڈراپ کے لیے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) سے منظوری حاصل کر لی ہے ۔یہ حصولیابی پریس بائیوپیا کے علاج میں اہم پیش رفت تصور کی جارہی ہے ۔یہ آئی ڈراپ آپ کے پڑھنے کے چشمے کو ہٹا سکتا ہے ۔یہ ڈراپ ان لاکھوں لوگوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے جن کی بینائی دھندلی ہے ۔ طبی زبان میں اس دھندلے پن کو پریس بائیوپیا کہتے ہیں۔ اس میں عموماًوہ لوگ مبتلا ہوتے ہیںجو لوگ 40 سال کی عمر کو پار کر چکے ہیں، انہیں اپنے اردگرد کی چیزوں کو دیکھنے میں مشکلہوتی ہے اور آنکھوں کے سامنے دھندلا پن چھاجاتا ہے ۔ بائیوپیا آنکھ کے قدرتی لینس کی لچک میں کمی کی وجہ سے بصارت کے قریب دھندلا پن کا سبب بنتا ہے ۔یہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا آئی ڈراپ ہے ، جسے ہندوستان میں بنایا گیا ہے تاکہ لوگ بغیر چشمہ کے پڑھ لکھ سکیں۔کمپنی نے پریس وو (Pressvu)ڈراپ کی تیاری اور عمل کے حوالے سے اس ایجاد کے لیے پیٹنٹ کے لیے بھی درخواست دی ہے ۔ اینٹوڈا کا یہ فارمولہ نہ صرف پڑھنے کے چشمے سے نجات دیتا ہے بلکہ مریض کو اضافی فائدہ بھی دیتا ہے ۔ جب برسوں تک آئی ڈراپس استعمال کرنے کی بات آتی ہے تو یہ کارآمد ثابت ہوتا ہے ۔
اس آئی ڈراپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اینٹوڈ فارماسیوٹیکل کے سی ای او مسٹر نکھل کے ماسرکر نے کہاکہ پریس وو ڈراپ کو برسوں کی تحقیق وترقی کے بعد تیارکیا گیا ہے ۔ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا(ڈی سی جی آئی) کی جانب سے اس کی منظوری ہندوستان میں آنکھوں کی دیکھ بھال کو تبدیل کرنے کے ہمارے مشن میں ایک بڑا قدم ہے ۔یہ ڈراپ صرف ایک پروڈکٹ نہیں، یہ ایسا حل ہے جو لاکھوں لوگوں کو بہتر دیکھنے میں مدد کرکے ان کی زندگیوں کو بہتر بنائے گا۔ہمیں اختراع اور صحت کی دیکھ بھال کے حل فراہم کرنے کے اپنے عزم پر فخر ہے جو قابل رسائی اور سستی ہیں۔
پریس وو کی طبی لیاقت پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر دھننجے باکھلے نے کہاکہپریس ویو کی منظوری امراض چشم کے شعبے میں ایک امید افزا کامیابی ہے جوچشمے ضرورت کو ختم کرتا ہے ۔مریضوں کے لیے پریس وو ڈراپ کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر آدتیہ سیٹھی نے کہاکہ پریس بائیوپیا کا علاج طویل عرصے سے ریڈنگ گلاسز، کانٹیکٹ لینسز اور جراحی کے اقدامات سے کیا جاتا ہے ، لیکن پریس وی یو کے ساتھ اب اس کا موثر طریقے سے علاج کیا جا سکتا ہے ، یہ نیا علاج زندگی کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر کر سکتا ہے ۔ دھندلا نظر آنے والے بہت سے لوگوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ علامات پر توجہ دیں۔اگر کام یا دیگر سرگرمیوں میں اچانک دھندلا پن، روشنی کی چمک یا دوہری بینائی ہو تو فوراً طبی مشورہحاصل لیں۔ کمپنی نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے نسخے پر مبنی ڈراپ فارمیسیوں میں 350 روپے کی قیمت پر دستیاب ہوں گے ۔ یہ دوا 40 سے 55 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے ہلکے سے درمیانی درجہ کے پریس بائیوپیاکے علاج کے لیے تجویز کی جاتی ہے ۔یہ پروڈکٹ صرف رجسٹرڈ ڈاکٹروں کے نسخے پر فروخت کیا جائے گا۔ کمپنی نے جدید ترین پروڈکٹ کے استعمال کے بارے میں ڈاکٹروں کو بریفنگ اور تعلیم دینے کے لیے اپنی فیلڈ فورس کو تربیت دینا شروع کر دی ہے ۔خیال رہے کہ اینٹوڈ فارماسیوٹیکل کو پہلے ہی سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈز کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) سے اس آئی ڈراپ کی منظوری مل چکی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسلح افواج کے لیے ایک لاکھ 45 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو منظوری دی گئی

Next Post

بیرین سنگھ نے ڈرون حملے کے قصورواروں کو سزا دینے کا عہد کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post

بیرین سنگھ نے ڈرون حملے کے قصورواروں کو سزا دینے کا عہد کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.