جموں//
کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے پیر کے روز کہاکہ جموں وکشمیر انتظامیہ جموں صوبے میں حالات کو معمول پر لانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔
بھلہ نے کہاکہ سنجواں میں حادثاتی طورپر فائرنگ کا واقع ہوا یا پھر ملی ٹینٹوں نے حملہ کیا اس کی انتظامیہ کو وضاحت کرنی چاہئے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
بھلہ نے کہاکہ بی جے پی ایک طرف جموںکشمیر میں حالات بہتر ہونے کے دعوے کر رہی ہے تو دوسری جانب آئے روز ملی ٹینٹ حملے ہو رہے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہاکہ جموں میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط و مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
بھلہ نے کہا’’سنجواں فوجی کیمپ کے نزدیک حادثاتی گولی چلی ہے یا پھر ملی ٹینٹوں نے حملہ کیا اس کی انتظامیہ کو وضاحت کرنی چاہئے کیونک لوگ تذبذب میں مبتلا ہے ‘‘۔
کانگریس کے لیڈر نے یہ بھی بتایا کہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جموں میں چناوی مہم جاری ہے اور اس بیچ اس طرح کے واقعات رونما ہونا تشویشناک ہے ۔