ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نہیں چاہتا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان میں کھیلے: دانش کنیریا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-03
in کھیل
A A
نہیں چاہتا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان میں کھیلے: دانش کنیریا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

نئی دہلی//
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان میں کھیلے۔
انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا جانا چاہیے، ’مین ان بلیو‘ (بھارتی ٹیم) نے طویل عرصے سے پاکستان کا سفر نہیں کیا ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ بھارتی حکومت اس بار بھی ٹیم کو پاکستان میں کھیلنے کی اجازت دے گی یا نہیں۔
دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ 2023ء ایک ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے سری لنکا میں اپنے میچز کھیلے تھے۔
ویب سائٹ ’کرِک ٹوڈے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق دانش کنیریا نے ’اسپورٹس ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں حالات ٹھیک نہیں ہیں، بھارتی ٹیم کو یہاں (پاکستان) نہیں آنا چاہیے اور پاکستان کو بھی اس بارے میں سوچنا چاہیے، آئی سی سی حتمی فیصلہ کرے گا لیکن میں چاہتا ہوں کہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا جائے۔
دانش کنیریا نے بی سی سی آئی کی جانب سے کھلاڑیوں کی حفاظت سے متعلق سوچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے، عزت دوسری ترجیح ہے، میرے خیال میں بی سی سی آئی بہت اچھا کام کر رہا ہے، تمام ممالک اس فیصلے کو قبول کریں گے اور چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل میں کھیلی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان صرف پیسے کے بارے میں سوچ رہا ہے، اگر بھارت پاکستان آتا ہے تو ملک کو بڑے پیمانے پر مالیاتی فروغ ملے گا اور وہ (پاکستانی حکام) یہی چاہتے ہیں، وہ سیکیورٹی جیسے مسائل کو نہیں دیکھ رہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خراب روشنی کے باعث چوتھے روز کا کھیل ختم، بنگلا دیش کو جیت کیلیے 143 رنز درکار

Next Post

ٹیم کے لیے سنچری اور اچھا اسکور کرنے پر خوشی ہے، لٹن داس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت
کھیل

چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت

2026-09-12
کھیل

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

2026-09-12
کھیل

تیر اندازی ورلڈ کپ فائنل میں دھیرج بومّادیورا ہندوستان کی واحد امید

2026-09-12
کھیل

سبالینکا نے پیگولا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-12
کھیل

پتنگ بازی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے مشق کی

2026-09-12
کھیل

میں ہمیشہ سیکھتا رہتا ہوں اور سیکھتے رہنا چاہتا ہوں:محمد شامی

2026-09-12
Next Post
ٹیم کے لیے سنچری اور اچھا اسکور کرنے پر خوشی ہے، لٹن داس

ٹیم کے لیے سنچری اور اچھا اسکور کرنے پر خوشی ہے، لٹن داس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.