منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اسمبلی انتخابات:کانگریس اور این سی سے کوئی چیلنج نہیں :جتندر سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-28 - Updated on 2024-08-29
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسمبلی انتخابات:کانگریس اور این سی سے کوئی چیلنج نہیں :جتندر سنگھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

نئی دہلی/ 28 اگست
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے جموں کشمیر کے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کے امکانات کے بارے میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اپوزیشن کوئی بڑا چیلنج پیش کرے گی۔
جموں و کشمیر میں 10 سال میں پہلی بار اور اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔
آئی اے این ایس کے ساتھ خصوصی بات چیت میں وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر میں 90 نشستوں کےلئے تین مرحلوں میں ہونے والے انتخابات سے متعلق متعدد امور پر بات کی اور جموں و کشمیر کو پہلا ہندو وزیر اعلی ملنے کے امکانات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اکثریت ملے گی اور ہم اپنے بل بوتے پر حکومت بنائیں گے۔
مرکزی وزیر کا کہنا تھا”اپوزیشن پارٹیوں نے اتحاد بنا لیا ہے۔ انہوں نے انڈیا بلاک بنا کر ایسا کیا۔ اس سے پہلے یہ یو پی اے تھی۔ انہوں نے 2014، 2019 اور 2024 میں انتخابات میں حصہ لیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ اپوزیشن کی طرف سے کوئی چیلنج ہے کیونکہ بی جے پی کا ووٹ شیئر پہلے کی طرح مستحکم رہا ہے“۔
اس سوال کہ اگر کانگریس جموں و کشمیر میں اقتدار میں آتی ہے تو کیا دفعہ 370 کو واپس لایا جائے گا؟جتیندر سنگھ نے کہا” کانگریس آرٹیکل 370 کو واپس نہیں لانا چاہتی کیونکہ اس سے وہ ووٹر کھو دیں گے۔ لیکن، نیشنل کانفرنس (این سی) جیتنے کی صورت میں آرٹیکل 370 کو بحال کرنا چاہتی ہے۔ وہ اپنے اتحاد میں متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں“۔
جموں و کشمیر میںپہلا ہندو وزیر اعلی بننے کے امکان کے بارے میں مرکزی وزیر کاکہنا تھا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں حکومت بنائے گی اور اسے بی جے پی کا وزیر اعلی ٰ ملے گا۔” اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وزیر اعلی مسلمان ہیں یا ہندو“۔
یہ پوچھنے جانے پر کہ کیا 2018میں پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد توڑنا غلطی تھی؟جتیندر سنگھ نے کہا” بی جے پی کو جموں و کشمیر میں ہمارے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش نہیں تھا۔ آزادی کے بعد سے بی جے پی پہلی پارٹی ہے جس نے رضاکارانہ طور پر اتحاد ختم کیا ہے۔ اتحاد توڑنے کا فیصلہ اس وقت کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی یکطرفہ فیصلہ سازی اور ان کے طرز حکمرانی سے عدم اطمینان کی وجہ سے کیا گیا تھا“۔
نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان انتخابات سے پہلے ہوئے گٹھ جوڑ کے بارے میں مرکزی وزیر نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس موروثی سیاست میں یقین رکھتی ہیں اور یہ پہلے ہی طے ہو چکا ہے کہ وہ اپنی نشستیں کسے دیں گے۔ حالانکہ، بی جے پی بہت منظم طریقے سے کام کرتی ہے اور سیٹوں کی تقسیم میں بھی جمہوری اصولوں کی پیروی کرتی ہے۔ لہٰذا میرے خیال میں بی جے پی اور کانگریس یا نیشنل کانفرنس کے درمیان کوئی موازنہ نہیں ہے۔
اس سوال کہ بی جے پی کہتی ہے کہ اس پارٹی میںاقربا پروری نہیں ہے، لیکن آپ کے اپنے بھائی‘دیوندر رانا سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے؟پرجتیندر سنگھ نے کہا” بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جو کسی فرد کی خصوصیت کی بنیاد پر ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کرتی ہے۔ یہ کانگریس پارٹی ہے جو باورچی خانے میں یا کھانے کی میز پر ان چیزوں کا فیصلہ کرتی ہے۔ بی جے پی میں (گاو¿ں، ضلع سے لے کر ریاستی سطح تک) ایک منظم اور جمہوری طرز حکمرانی ہے“۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ناراض بی جے پی کارکنوں نے رینا کو تقریر مختصر کرنے پر مجبور کیا

Next Post

اسمبلی یا’میونسپلٹی‘لیکن پھر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اسمبلی یا’میونسپلٹی‘لیکن پھر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.