نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین کے دورے سے واپسی کے تین دن بعد منگل کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات کی اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ اپنی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا "آج صدر پوتن سے بات کی ۔ خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک ساجھیداری کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔”
وزیر عظم نے کہا "روس، یوکرین تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا اور یوکرین کے اپنے حالیہ دورے پر اپنی بصیرت کا تبادلہ خیال کیا ۔ تنازعہ کے جلد، دیرپا اور پرامن حل کی حمایت کے لئے ہندوستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا "۔