جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سی بی آئی کیس میں کیجریوال کی عدالتی حراست میں 3 ستمبر تک توسیع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-28
in قومی خبریں
A A
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی// دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں منگل کو 3 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔
دہلی کے راوز ایونیو میں واقع کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی عدالتی حراست میں توسیع کا حکم دیا۔ عدالت نے مسٹر کیجریوال کے خلاف دائر سی بی آئی کی ضمنی چارج شیٹ پر بھی اپنا فیصلہ 3 ستمبر تک محفوظ رکھا۔ اس ضمنی چارج شیٹ میں پانچ دیگر لوگوں پر مبینہ گھوٹالے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے ۔
سی بی آئی نے مسٹر کیجریوال کی عدالتی حراست میں 14 دن کی توسیع کی درخواست کی تھی، لیکن عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ان کی عدالتی تحویل میں ایک ہفتے کی توسیع کا حکم دیا۔
دوسری طرف سپریم کورٹ نے 23 اگست کو کہا تھا کہ وہ 5 ستمبر کو مسٹر کیجریوال کی دو الگ الگ درخواستوں پر سماعت کرے گا جس میں مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے میں سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتاری اور اسی معاملے میں ضمانت کی درخواستوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔
جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجول بھویان (سپریم کورٹ) کی ڈویژن بنچ نے متعلقہ فریقوں کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 5 ستمبر کی تاریخ مقرر کی۔
مسٹر کیجریوال نے 5 اگست کو دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے ان کی درخواستوں کو مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے دائر کیس میں مسٹر کیجریوال کو 12 جولائی کو عبوری ضمانت دی تھی۔
اس سے قبل بھی انہیں لوک سبھا انتخابات کے دوران عبوری ضمانت دی گئی تھی۔
سی بی آئی کے کیس میں عدالت عظمیٰ کی بنچ کے سامنے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے مسٹر کیجریوال کی نمائندگی کرتے ہوئے دلیل دی تھی کہ عدالت عظمیٰ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ درج کیس میں تین مواقع پر عبوری ضمانت دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سی بی آئی کے ذریعہ مسٹر کیجریوال کی گرفتاری ایک طرح سے پہلے سے طے شدہ تھی کیونکہ یہ توقع تھی کہ انہیں ای ڈی کے کیس میں ضمانت مل جائے گی اور جیل سے رہا کیا جائے گا۔
مسٹر سنگھوی نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا تھا کہ جب غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) جیسی سخت دفعات والے کیس میں ضمانت دی جا سکتی ہے تو بدعنوانی کے معاملے میں عبوری ضمانت کیوں نہیں دی جا سکتی۔
دہلی ہائی کورٹ نے 5 اگست کو مسٹر کیجریوال کی درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا جس میں سی بی آئی کی طرف سے دائر مقدمہ اور ان کی ضمانت کو منسوخ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اپنا حکم دیتے ہوئے جسٹس نینا بنسل کرشنا کی سنگل بنچ نے کہا تھا کہ سی بی آئی کے پاس وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرنے کے لیے کافی قانونی بنیاد ہے ۔ جسٹس کرشنا نے کہا تھا ‘‘یہ نہیں کہا جا سکتا کہ بغیر کسی معقول وجہ کے گرفتاری کی گئی’’۔
اس کے بعد ہائی کورٹ نے میرٹ پر کیس میں کوئی فیصلہ کرنے سے انکار کر دیا، لیکن نچلی عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی۔
سنگل بنچ نے ضمانت کی درخواست پر کہا تھا کہ درخواست گزار کو نچلی عدالت سے رجوع کرنے کی آزادی ہے ۔
سی بی آئی نے سنگل بنچ کے سامنے دلیل دی تھی کہ بدعنوانی کے اس کیس میں مسٹر کیجریوال ‘اکسانے والے ‘ کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس معاملے میں ان کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں۔
وزیراعلی کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ اور سی بی آئی نے 26 جون 2024 کو گرفتار کیا تھا۔
مسٹر کیجریوال، جو ای ڈی کے معاملے میں مارچ سے عدالتی حراست میں تھے ، عدالت کی اجازت کے بعد سی بی آئی نے ان سے پوچھ تاچھ کی اور پھر 26 جون کو انہئں گرفتار کر لیا۔
اسی دن سی بی آئی کی درخواست پر خصوصی عدالت نے انہیں تین دن کے لیے مرکزی تفتیشی ایجنسی کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد 29 جون بروز ہفتہ خصوصی عدالت نے انہیں 12 جولائی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا جس میں عدالت نے وقتاً فوقتاً توسیع کی تھی۔
اگر سی بی آئی (جون 2024 میں) کے ذریعے ایف آئی آر درج نہ کی گئی ہوتی تو مسٹر کیجریوال اب تک جیل سے رہا ہو چکے ہوتے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اخلاقی بیداری لانے کے لیے جماعت اسلامی ہند، شعبہ خواتین کی ملک گیر مہم

Next Post

مودی نے پوتن سے ٹیلی فون پر بات کی، زیلنسکی سے ملاقات کا ذکر کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
’یہ جنگ کا وقت نہیں ہے‘مودی کی سمرقند پوتن سے ملاقات

مودی نے پوتن سے ٹیلی فون پر بات کی، زیلنسکی سے ملاقات کا ذکر کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.