بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اخلاقی بیداری لانے کے لیے جماعت اسلامی ہند، شعبہ خواتین کی ملک گیر مہم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-28
in قومی خبریں
A A
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی//‘‘ شعبہ خواتین’، جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ستمبر 2024 میں ایک ماہ کی طویل ملک گیر مہم شروع ہونے جا رہی ہے ۔ اس مہم کا تھیم ہے ‘‘ اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن ’’۔ اس مہم کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں بتانا کہ حقیقی آزادی کیا ہے اور اسے اخلاقیات سے کیسے جوڑا جائے ’’ یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کی نیشنل سکریٹری محترمہ رحمت النساء اے نے آج مرکزی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہیں۔
انہوں نے ملک میں خواتین اور لڑکیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور قتل کی بڑھتی ہوئی تعداد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ‘‘ہمارے معاشرے میں خواتین کے ساتھ سماجی عدم مساوات، سیکورٹی میں لاپروائی اور امتیازی سلوک نے اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے ۔ خاص طور پر حاشیے پر کھڑی خواتین، دلتوں، آدیواسیوں، اقلیتوں اور معذور خواتین کے خلاف جنسی تشدد کا معاملہ تواور بھی سنگین ہے ۔ ابھی حال ہی میں کولکاتہ (مغربی بنگال) میں ‘آر جی کر اسپتال’ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کا معاملہ سامنے آیا، گوپال پور (بہار) میں ایک 14 سالہ دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کا قتل، اودھم سنگھ نگر ( اتراکھنڈ) میں ایک مسلم نرس کے ساتھ عصمت دری کے بعد اس کا بہیمانہ قتل، اور بدلا پور (مہاراشٹر) کے ایک اسکول میں دو کنڈر گارٹن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے واقعات ثابت کرتے ہیں کہ ہمارے ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے تئیں ذہنیت اور رویے پر سنجیدگی سے غورو فکرکرنے کی ضرورت ہے ’’۔
انہوں نے مزید کہاکہ ‘‘ نیشنل کرائمز ریکارڈ بیورو اور نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ خواتین کے خلاف جرائم میں سال بہ سال اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس رپورٹ میں تو صرف وہ اعداد بتائے گئے ہیں جن کی رپورٹنگ ہوئی ہے ، نہ جانے کتنے معاملے درج ہی نہیں ہوئے ہوں گے ۔ خواتین کو انصاف پانے کے لیے کتنی جدو جہد کرنی پڑتی ہے ؟ اس کا اندازہ بلقیس بانو کیس سے لگایا جاسکتا ہے جس کے ساتھ 2002 کے گجرات قتل عام میں اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی ۔ اس نے انصاف پانے کے لیے سخت جدو جہد کی اور طویل لڑائی لڑی۔
محترمہ رحمت النساء نے کہا کہ ‘‘ خواتین پر مظالم کی ذہنیت ایک وبا کی طرح پھیل چکی ہے جو ہماری قوم کے امن و سکون اور ترقی کو متاثر کررہی ہے ۔ اس لعنت کی بنیادی وجہ ہے بے بہا آزادی کے نام پر اخلاقی اقدار کا زوال، معاشرے میں اخلاقی اقدار کا فقدان، عورتوں کو اشیاء کی مانند سمجھنا، جنسی استحصال اور بدسلوکی، فحاشیت،غیر ازدواجی تعلقات، شراب و منشیات کا بڑھتا استعمال، وغیرہ جیسے مسائل ہراسانی اور استحصال کا باعث بنتے ہیں۔ اسی طرح جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن ( ایس ٹی آئی)، اسقاط حمل، جنسی تشدد اورعصمت دری میں اضافہ کے علاوہ خاندانی اکائی میں ٹوٹ پھوٹ اور بے حیائی کا عام ہوجانا معاشرے کے اخلاقی تانے بانے کو تیزی سے ختم کررہا ہے ۔ مزید برآں، فرقہ وارانہ اور ذات پات پر مبنی سیاست کا بڑھتا ہوا اثر، بعض برادریوں اور ذاتوں کو ہیچ سمجھنا اور ان پر غلبہ و دبدبہ بنائے رکھنے کی خواہش نے صورت حال کو مزید خراب کردیا ہے ۔ مجرموں اور ملزموں کو سیاسی و مادی مفاد حاصل کرنے کے لیے ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ ہونا یہ چاہئے کہ ان کی مذمت کی جائے ۔
‘‘ اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن ’’ کے عنوان سے ملک گیر مہم پر بات کرتے ہوئے محترمہ شائستہ رفعت نیشنل سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ ‘‘ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ انسان اخلاقی اقدار پر عمل کرکے ہی حقیقی زندگی اور پائیدار آزادی حاصل کرسکتا ہے ۔ اس مہم کا مقصد بلا تفریق ذات برادری، رنگ و نسل، جنس و مذہب اور خطہ و علاقہ سب کے لیے بنیادی ضروریات کو پوری کرنے اور بنیادی حقوق حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ آزادی کو یقینی بنانا ہے ۔ اس مہم کے دوران قومی، ریاستی، ضلعی اور علاقائی سطح پر ماہرین تعلیم، مشیران، وکلائ، مذہبی اسکالرزاور کمیونٹی لیڈروں پر مشتمل افراد کے ساتھ مل کر بیداری پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ طلباء اور نوجوانوں کو حقیقی آزادی اور اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے کے لیے کیمپس میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے مشترکہ اخلاقی اقدار کو عوامی بحث میں لانے کے لیے مختلف مذاہب کے اسکالرز کو شامل کرکے خصوصی پروگرامس بھی منعقد کیے جائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جے شاہ آئی سی سی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

Next Post

سی بی آئی کیس میں کیجریوال کی عدالتی حراست میں 3 ستمبر تک توسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

سی بی آئی کیس میں کیجریوال کی عدالتی حراست میں 3 ستمبر تک توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.