سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور کے وترگام علاقے میں ہفتے کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سوپور کے وتر گام علاقے میں ہفتے کی سہ پہر سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔
سرینگر نیشن دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سوپور کے وتر گام علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔