جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ مل کر عالمی امن اور خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں: راج ناتھ سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-24
in قومی خبریں
A A
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ مشترکہ طور پر ایک مضبوط طاقت ہیں اور وہ مل کر عالمی امن اور خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے جو امریکہ کے دورے پر ہیں، کہا کہ مودی حکومت ایک مضبوط، محفوظ اور خوشحال ہندوستان بنانا چاہتی ہے ۔
ہندوستان اور امریکہ کو قدرتی اتحادی قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کے درمیان مضبوط ساجھیداری مقدر ہے اور اس سمت میں تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر ہندوستان کا قد بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا [؟]اس سے پہلے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کے خیالات پر توجہ نہیں دی جاتی تھی۔ لیکن آج پوری دنیا غور سے سن رہی ہے ۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ 2014 سے پہلے ہندوستان ‘کمزور پانچ’ معیشتوں میں سے ایک تھا جیسا کہ سرمایہ کاری فرم مورگن اسٹینلے نے کہا تھا لیکن آج یہ دنیا کی ‘شاندار پانچ’ معیشتوں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے کمپنی کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان 2027 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کووڈ۔ 19 وبائی مرض کے تئیں حکومت کی پالیسیوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہندوستانی معیشت دوسرے ممالک کے مقابلے زیادہ متاثر نہ ہو۔
وزیر دفاع نے دفاعی شعبے میں ‘خود انحصاری’ کے حصول کے لیے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں 5000 سے زیادہ اشیاء پر مشتمل مثبت مقامی فہرستوں کا نوٹیفکیشن بھی شامل ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملکی کمپنیوں کے ذریعے ملک میں جدید ترین دفاعی اشیاء کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ دفاعی برآمدات، جو موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے پہلے 600 کروڑ روپے تھیں، اب نمایاں طور پر بڑھ کر 21,000 کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدت کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے ملک میں ا سٹارٹ اپس کی تعداد 2014 میں تقریباً 400 سے بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار ہو گئی۔ انہوں نے ان کامیابیوں کا سہرا حکومت کی پالیسیوں اور منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ قوت ارادی کو قرار دیا۔ وزیر اعظم کے ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا "ہم ہندوستان کو ایک مضبوط، محفوظ اور خوشحال ملک کے طور پر ترقی دینا چاہتے ہیں۔”
وزیر دفاع نے اپنے خطاب کے اختتام پر امریکہ میں ہندوستانی برادری سے ‘واسودھئیو کٹمبکم’ (دنیا ایک خاندان ہے ) کے جذبے میں ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر سنگھ کے دورے کے دوران، دونوں اطراف کے سینئر دفاعی عہدیداروں نے سیکورٹی آف سپلائی ارینجمنٹ (ایس او ایس اے ) اور رابطہ افسروں کی ‘اسائنمنٹ’ کے بارے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ۔
مسٹر سنگھ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے ۔ وہ امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملاقات کریں گے ۔ مزید برآں، وہ مستقبل میں دفاعی تعاون پر امریکی دفاعی صنعت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی گول میز اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اس دورے سے ہند -امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی امید ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیرج نے 89.49 کے ریکارڈ تھرو کے ساتھ ڈائمنڈ لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا

Next Post

ہندوستان خلائی مشن کو فضلہ سے پاک بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے : مرمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا

ہندوستان خلائی مشن کو فضلہ سے پاک بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے : مرمو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.