جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسمبلی انتخابات سے قبل کشمیر میں نیم فوجی دستوں کی۳۰۰ کمپنیاں تعینات

چیف سیکریٹری نے آنے والے اسمبلی اِنتخابات کیلئے سیکورٹی اور دیگر اِنتظامات کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-21
in اہم ترین
A A
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر//
مرکز نے وادی کشمیر میں انتخابی ڈیوٹی کیلئے اب تک نیم فوجی دستوں کی تقریباً ۳۰۰ کمپنیاں تعینات کی ہیں۔
یہ کمپنیاں سری نگر، ہندواڑہ، گاندربل، بڈگام، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اننت ناگ، شوپیاں، پلوامہ، اونتی پورہ اور کولگام میں تعینات کی گئی ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے نیم فوجی دستوں کی۲۹۸ کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں جن میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس ، بارڈر سیکورٹی فورس ، سہستر سیما بل اور انڈو تبت بارڈر پولیس شامل ہیں۔
عہدیداروں کے مطابق سرینگر میں سب سے زیادہ۵۵کمپنیاں آئی ہیں، اس کے بعد اننت ناگ میں ۵۰، کولگام میں۳۱، بڈگام، پلوامہ اور اونتی پورہ پولیس اضلاع میں۲۴/۲۴شوپیاں میں ۲۲‘ کپواڑہ میں۲۰‘بارہمولہ میں ۱۷‘ ہندواڑہ میں۱۵بانڈی پورہ میں۱۳؍اورگاندربل میں۳کمپنیاں ہیں۔
تین مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن منگل کو جاری کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں ۱۸ستمبر، دوسرے مرحلے میں۲۵ستمبر اور تیسرے اور آخری مرحلے میں یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ادھرچیف سیکریٹری اَتل ڈولو نے آج یہاں جموںوکشمیر یوٹی میں اسمبلی اِنتخابات کے پُر امن اِنعقاد کے لئے کئے گئے سیکورٹی اِنتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سول اِنتظامیہ اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ اَفسران کی میٹنگ منعقد کی۔
اِس موقعہ پرچیف سیکرٹری نے متعلقہ اَفرادپر زور دیا کہ وہ ہر ضلع میں درکار سی اے پی ایف کی اِضافی کمپنیوں کیلئے مضبوط اِنتظامات کریں۔
ڈولو نے ان سیکورٹی فورسز کو کیمپ لگانے کے لئے قابل عمل مقامات کی نشاندہی کرنے کو کہا جو پانی ، بجلی ، بیت الخلا ء اور دیگر جیسی بنیادی سہولیات کے لحاظ سے قابل عمل ہیں۔
چیف سیکریٹری نے اِنتظامیہ کو اِنتخاب لڑنے والے اُمیدواروں کی سیکورٹی اور رہائش کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔اُنہوں نے کہاکہ ایسے محفوظ اَفراد کے لئے مناسب اِنتظامات کے ساتھ ان کی اِنتخابی مہم کیلئے دیگر ضروریات بھی کی جائیں۔
ڈولو نے محکمہ ٹرانسپورٹ پر زور دیا کہ وہ متعلقہ اَضلاع کے ساتھ مل کر پیشگی روڈ میپ تیار کریں تاکہ پولنگ عملہ، سیکورٹی فورسز اور دیگر اِنتخابی سامان کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے مطلوبہ تعداد میں بسیں، ایل ایم وِی اور ایچ ایم وِی دستیاب ہوں۔
چیف سیکریٹری نے متعلقہ صوبائی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ان سرگرمیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور جگہوں کا تعین ، ضروری مرمت ، اگر کوئی ہو تو پولنگ کی اَصل تاریخوں سے پہلے کریں ۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رِپورٹ پیش کی جائے۔
مزید برآں، چیف سیکرٹری نے متعلقہ صوبائی کمشنروں،ضلع ترقیاتی کمشنروں اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے ان کی تیاریوں اور ضروریات کو پورا کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں تاکہ یہ جمہوری عمل عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کے ساتھ نہایت خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔
میٹنگ میں ڈِی جی پولیس اور پرنسپل سیکرٹری داخلہ کے علاوہ ایس پی ایل کے ڈی جی پی ، ایس پی ایل ڈی جی کرائم، اے ڈی جی پیز،صوبائی کمشنران کشمیر و جموں، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، آئی جی پی جموں و کشمیر، ٹرانسپورٹ کمشنر، ڈی آئی جیز، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی جبکہ آئوٹ سٹیشن اَفسروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اے سی بی ولیج لیول ورکر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا

Next Post

عبداللہ خاندان کے سیاست سے سبکدوش ہونے کا وقت آگیا ہے: چگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب

عبداللہ خاندان کے سیاست سے سبکدوش ہونے کا وقت آگیا ہے: چگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.